ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انھوں نے یہ بڑا اعلان ٹویٹر پر کیا۔ انہیں2014/15 کے سیزن میں ایم ایس دھونی کی جگہ کل وقتی کپتان بنایا تھا۔ 68 میچوں میں 40 جیت کے ساتھ، کوہلی نے سب سے کامیاب ہندوستانی ٹیسٹ کپتان کے طور پر اپنی کپتانی کا دور ختم کیا۔

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بی سی سی آئی، سابق ہیڈ کوچ روی شاستری اور ایم ایس دھونی کا شکریہ ادا کیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں