جنوبی افریقہ سے واپس آئے ایک مسافر سمیت تین کورونا سے متاثر

23

چندی گڑھ، 30نومبر (یو این آئی) کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے سبب جنوبی افریقہ سے چندی گڑھ واپس آئے ایک شخص سمیت تین لوگوں کو سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کراگیا اور کنبہ کے تین اراکین کو گھر میں ہی کورینٹائن کیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کی ٹیم انکی مکمل نگرانی کررہی ہے۔ متاثرین کی شناخت جنوبی افریقہ سے واپس آئے شخص کے کنبہ کے ایک رکن اور ملازم کے طورپر کی گئی ہے اور تیسرے کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

متاثرین کے نمونے جنوم سکوینسنگ کے لئے دہلی بھیجے جارہے ہیں۔گزشتہ 21نومبر کو بیرون ملک سے واپس آئے شخص کی جانچ جب ایئرپورٹ پر ہوئی تو اس مسافر اور ملازم سمیت کنبہ کے دو لوگوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔ اس کے بعد کنبہ کو کورینٹائن کرکے کورونا متاثرین کی جانچ کی جارہی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والوں پر سخت نظر رکھی جارہی ہے۔

اس سے پہلے شہر میں کورونا کے آٹھ مریضوں کے ملنے سے انتظامیہ کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ شہر میں فعال مریضوں کی تعداد 58 ہے۔ محکمہ صحت نے اومیکرون کے خطرے کے مدنظر پابندیوں کا جائزہ لیا اور ہر طرح کی صورتحال سے نپٹنے کی تیاری کرلی ہے۔