جنوبی افریقا کے مشہور نائٹ کلب میں 17 افراد مردہ حالت میں ملے

0 27

جوہانسبرگ ۔ پولیس حکام کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر مشرقی لندن کے قصبے میں واقع ایک نائٹ کلب میں اتوار کے روز 17 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔

صوبائی پولیس نے سربراہ بریگیڈئر تھمبن کوسی کینانا نے بتایا کہ ’’انہیں اطلاع ملی کہ مشرق لندن کے علاقے سینیری پارک کے ایک مقامی ہوٹل میں 17 افراد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ پولیس حکام حادثے سے متعلق معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔