جنتی مسجد دہلی تعمیر نوو تزئین کے بعدمسلمانوں کے حوالے

جمعیۃ العلماء فرقہ پرستی کے خلاف شدت سے لڑائی لڑتی رہے گی: مولانا ارشد مدنی
نئی دہلی:جمعیۃ علمائے ہند نے شمالی مشرقی دہلی کے بھیانک فسادات 2020ء کے دوران تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نومیں مزید پیش رفت کرتے ہوئے گوکل پوری میں جنتی مسجد،بھاگیرتھی وہار، کراول نگر وغیرہ میں 30مکانات اور جیوتی نگر قبرستان کولوگوں کے حوالے کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیۃ فسادزگان کی مدد مستعدی کے ساتھ جاری رکھے گی۔ وہیں جمعیۃ کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے فرقہ پرستی کے خلاف شدت کے ساتھ لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ فرقہ پرست مسلمانوں کے ہی نہیں ملک کے دشمن ہیں۔گزشتہ سال فروری میں دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں جو بدترین فسادہوا اس میں جانی ومالی نقصان ہی نہیں ہوابلکہ فرقہ پرستی کے جنون میں شرپسند عناصرنے مسلمانوں کے مکان و ددوکان، بہت سی عبادت گاہوں کی بے حرمتی کرکے اان میں آگ لگائی دی تھی، ان میں گوکل پوری کی جنتی مسجد بھی ہے جس کو فسادکے دوران نذرآتش کرکے مکمل طور پر تباہ کردیا تھا، شرپسندوں نے اسی پربس نہیں کیا تھا بلکہ اس کے مینار پر بھگواجھنڈابھی لہرادیا تھا۔ سوشل میڈیاپر وائرل ہونے کے بعد، مولانا سید ارشدمدنی کی ہدایت پر جمعیۃعلماء ہندکے رضاکاراور اراکین فسادکے دوران لوگوں کی مذہب سے اوپر اٹھ کر مددکررہے تھے اور جہاں کہیں سے کسی ناخوشگوارواقع کی اطلاع ملتی تھی تو انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے جمعیۃعلماء ہند کے لوگ اس علاقہ میں فوراپہنچ جاتے تھے ۔ جب جنتی کے تعلق سے خبرعام ہوئی تومولانا سید ارشدمدنی کی خصوصی ہدایت پر جمعیۃعلماء ہند دہلی کے ناظم اعلیٰ مفتی عبدالرازق ایک وفدکے ساتھ پولیس کی معیت میں فوراوہاں پہنچ گئے اورمسجد کو مورتی اور جھنڈے سے پاک کرایا۔ جمعیۃعلماء ہند نے مسجدوں کی مرمت کے کام کو خاص طورپر اولیت دی،آج تیسرے مرحلہ میں جنتی مسجد کے چاروں منزلوں کی تعمیر، مرمت اور تزئین کاری کے بعداب مسجد مقامی مسلمانوں کے حوالے کردی گئی ہے۔

Leave a comment