جنتا کرفیو: شاہین باغ دہلی کا اہم فیصلہ

نئ دیلی:وزیر اعظم مودی کے ۲۲ مارچ کت جنتااکرفیو کے اعلان کا شاہین باغ کے مظاہرین نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے جنتا کرفیو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، اتوار کو اسٹیج پر صرف دبنگ دادیاں ہوں گی اور باقی لوگ مظاہرہ گاہ سے دوری بنا کر رہیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں جمعہ کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں کچھ مظاہرین کے مخالفت کرنے پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اتوار کو صرف چار دبنگ دادیاں اسٹیج پر بیٹھیں گی۔ بقیہ لوگ مظاہرہ گاہ سے دوری بنا کر رہیں گے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، شام 5 بجے پتنگ اڑا کر کرونا کی لڑائی میں شامل ڈاکٹروں، پولیس اہلکاروں اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔ پتنگوں پر سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں نعرے لکھے جائیں گے۔ رات 9 بجے کے بعد سبھی لوگ مظاہرہ کے مقام پر لوٹ آئیں گے۔