جم کے دوران معمر شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
وسئی( ممبئی) اطلاع کے مطابق وسئی میں جم کے دوران ایک شخص کو اچانک چکر آئ اور وسائی کے اسپتال لے جانے کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ جب یہ واقعہ جم میں پیش آیا تو ہر طرف افراتفری مچ گئی۔
ساتھ ہی جم میں آنے والے نوجوانوں میں خوف کا ماحول ہے۔وہ شخص جس کی کل رات جم میں موت ہو گئی۔۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔متوفی کا نام پرہلاد نکم ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرحوم کی عمر 67 سال تھی۔ یہ واقعہ کل رات 7:30 بجے وسائی کے آنند نگر علاقے میں سیروجو 11 فٹنس سینٹر میں پیش آیا۔