جمیعتہ علماء ناندیڑ نے اورنگ آباد نام تبدیلی کے خلاف ڈیوزنل کمشنر آفیس اورنگ آباد میں تحریری محضر پیش کیا

223

ناندیڑ:17/ مارچ ۔ بتار یخ 15مارچ 2023 کو جمیعتہ علماء ناندیڑ کی طرف سے اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ جس کا نمبر EM427771499INہے مہاراشٹرا کی زعفرانی اتحادی حکومت نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کر کے چھترپتی سنبھاجی نگر رکھا جس فیصلے کے خلاف ایک میمورنڈم ڈیوزنل کمشنر آفیس اورنگ آباد کے نام پیش کیاگیا جس میں اورنگ آباد کی خصوصیات اور تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور نام کی تبدیلی کو لیکر آنے والے اخراجات سے بھی حکومت کوآگاہ کروایا گیا اور یہ تمام اخراجات عوام سے ہونے والی مختلف مالی اصولیابی سے ہی کی جاتی ہے اسے طرف حکومت کی توجہ مبذول کروائی گئی۔

ایک مخصوص طبقہ کو خوش کرکے اقلیتوں میں ڈر اور خوف کاماحول بنانا اور مقامی عوام۔ اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں نہ لیتے ہوۓ ایک تاریخی نام جو کہ بین الاقوامی طورپر اورنگ آباد سے جانا جاتا ہے ایسے تاریخی شھر اورنگ آباد عثمان آباد کے ناموں کوتبدیل کرواکے آخر حکومت کرنا کیا چاہتی ہے۔۔۔۔؟

واضح رہیکہ زعفرانی اتحادی اور غیر قانونی حکومت نے 26 فبروری 2023 کو ایک اعلامیہ کے ذریعہ اورنگ آباد عثمان آباد کے ناموں کو غیر قانونی طورپر اکثریت والے مخصوص طبقہ کو خوش کرنے کےلئیے لئےگئے فیصلے کے خلاف پوری ریاست میں اس جارحانہ اور تاناشاہی فیصلے کے خلاف مختلف سیاسی سماجی ملی تنظیموں اور خاص طورپر اورنگ آباد جمیعتہ علماء مراٹھواڑہ جمیعتہ علماء (ارشدمدنی) نے بھی احتجاجات اور میمورنڈم کے ذریعہ حکومت کے فیصلے کی بھرپور مذمت کی اور کئی قانون داں حضرات نے نام تبدیلی کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں انصاف کے لئے دروازہ کھٹ کھٹا یا ہےجبکہ کئی سیکولر لوگوں نے جو مختلف مذاھب کے ہیں انھوں نے بھی اس تاناشاہی فیصلے کے خلاف کھل کر آواز بلند کی ہے۔

جمیعتہ علماء ناندیڑ بھی عوام الناس اور مدارس مساجد اسکولس ودیگر ملی سماجی سیاسی ذمداران سےاپیل کرتی ہیکہ اورنگ آباد نام تبدیلی کے خلاف ملی اتحاد کے خاطر ذیادہ سے ذیادہ تحریری اعتراضات کے ذریعہ جمہوری طرز پر عملی کوشسش کی پہل کریں اس محضر پر جمیعتہ علماء ناندیڑ کے صدر حافظ عبدالحفیظ ضلع جنرل سیکر یٹری مولانا ایوب قاسمی ضلع نائب صدر حافظ وقاضی محمد رفیق کی دستخطیں ہیں