جمیعتہ علماء تھانہ کا شہری انتخاب عمل میں آیا
حافظ محمد عارف انصاری صدر، ایاز الدین شیخ جنرل سکریٹری، محمد سالم گھاوٹے خازن منتخب
تھانے (آفتاب شیخ) جمعیتہ علماء شہر تھانہ (مولانا ارشد مدنی) کا انتخابی عمل رابوڑی تھانے میں واقع مسجد عمر فاروق میں مکمل ہوا جس میں صدر کے طور پر ایک مرتبہ پھر حافظ محمد عارف انصاری کو منتخب کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق صوبائی جمیعت کے حکم پر مہاراشٹر کے دیگر شھروں کے طرز پر ہی تھانہ میں شہری جمعیت کا انتخابی عمل انجام پذیر ہوا جس میں بطور مشاہد اور انتخابی افسر مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سیکریٹری جمیعت علماء مہاراشٹر)، مفتی حفیظ اللہ اور مولانا فیاض احمد قاسمی نے اپنی خدمات پیش کیں تلاوت قرآن پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا مجلس منتظمہ کے اراکین کے ذریعے صدر و اراکین کا انتخاب شروع ہوا بطور صدر حافظ محمد عارف انصاری کا نام پیش ہوا جس کو تمام اراکین منتظمہ نے ایک رائے سے منظور کیا حافظ محمد عارف کو مسلسل چوتھی بار بطور صدر منتخب کیا گیا اور جنرل سکریٹری کیلئے ایاز الدین شیخ اور خازن کے لئے محمد سالم گھاوٹے کو کثرت رائے سے منتخب کیا گیا۔ صدر کی مدد کیلئے نائبین صدور کا بھی انتخاب ہوا جس مولانا سعید نعمانی، محمد متین شیخ، حمید اللہ شیخ، حافظ خالد زندانی اور آصف پٹیل کو نائبین صدور منتخب کیا گیا جنرل سکریٹری کی معاونت کیلئے بطور معاون سیکریٹری مولانا طفیل احمد خان مظاہری اور نائب سیکرٹریز محمد فاروق عباس کھتری، عبدالحکیم شیخ، فرحان صدیقی، حمید منصوری، حافظ ریحان سلیم قریشی، سعید اختر ابن مولانا علی اختر کو منتخب کیا گیا. ممبران میں مفتی قمر الحسن، مولانا ہاشم، مولانا اختر حسین، مولانا ابوالقمر ہرداس نگر، عاصم بسم اللہ سمانی، مبین خان، عابد کھتری، محمد ساجد قریشی، اسمعیل مہاگیری تھانہ اور بطور سرپرست اجمعین احمد شیخ، عبدالسعید شیخ، حافظ ارشاد جیلانی واڑی کا انتخاب کیا گیا۔
انتخابی عمل کی تکمیل پر نو منتخب صدر و مشاہدین نے نئی باڈی کے ذمہ داران اور اراکین کو بیش بہا نصیحتیں کیں اور ان سے قوم ملت کے ساتھ ہر مواقع پر کھڑے رہنے کیلئے کہا اور کہا کہ عہدہ ملنا یہ کوئی بڑی بات نہیں بلکہ احساس ذمہ داری یہ ایک اہم بات ہے رسم شکریہ اور دعا پر انتخابی میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا اس انتخابی میٹنگ میں ذمہ داران کے علاوہ ممبران بڑی تعداد میں حاضر تھے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔