جموں و کشمیر بھی زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرزاٹھا : ویڈیو دیکھیں
Visuals from Kashmir: Terrifying #earthquake shook operation theater in #Kashmir, but thankfully no loss of life or injury was reported. Our gratitude to the first responders and medical staff who kept their cool stayed with the patient. 🙏 #naturaldisaster #earthquake… https://t.co/xC4k6iNnWL pic.twitter.com/IKOu2n3fe6
— Faraz Ashraf (@faraazashraf_) March 21, 2023
سرینگر / / جموں و کشمیر بھر زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرزاٹھا ہے، جس کے بعد خوف وہر اس کا ماحول پھیل گیا ہے ،اس دوران کچھ دیر تک مواصلاتی نظام بھی متاثر رہا۔تفصیلات کے مطابق، منگل کی شام دیر گئے جموں و کشمیر ، دہلی ، پنجاب، چنڈی گڑھ سمیت دیگر پڑوسی شہروں میں کئی سیکنڈ تک جاری رہنے والے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کئی سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ سے گھروں سے باہر نکل آئے۔ نیشنل سمالو جیکل سینٹر آف انڈیا کے مطابق، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6. 6 ریکارڈ کی گئی۔ انتہائی شدت کا زلزلہ 10 بج کر 18 منٹ پر محسوس کیا گیا۔
WATCH- People save themselves in Srinagar during the massive earthquake which rocks the Kashmir valley including Srinagar. #Srinagar #Kashmir #earthquake pic.twitter.com/oc3p9rOwwD
— Umar Ganie (@UmarGanie1) March 21, 2023
انہوں نے کہا کہ زلزلہ کا طول بلد 36.09 ڈگری شمال اور طول البلد 71.35 ڈگری مشرق پر تھا۔ محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز کوہ ہند و کش علاقہ تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں کچھ دیر تک مواصلاتی نظام بھی متاثر رہا۔
ذرائع کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے پاکستان، افغانستان اور چین میں بھی محسوس کئے گئے ہیں تاہم اس سے کسی جانی یامالی نقصان کی تا حال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
WATCH- People save themselves on a main road in Srinagar during the massive earthquake which rocks the Kashmir valley including Srinagar. #Srinagar #Kashmir #earthquake pic.twitter.com/47BVeKadHU
— Umar Ganie (@UmarGanie1) March 21, 2023