شادی بیاہ کے موقع پر جہیز لینا اور دینا ایک بد ترین عمل ہے

ناندیڑ ۔۱۰؍ دسمبر ( پریس ریلیز)جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی جا نب سے صوبہ بھر میںخاص طور پر میںاصلاح معاشرہ سیرۃ النبی پروگراموں کا سلسلہ جا ری ہے آج یہاں مدرسہ تجوید القرآن کاڑھے گائوں روڈ ناندیڑ میں جمعیۃ علماء شہر و ضلع ناندیڑ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ اصلاح معاشرہ سیرۃ النبی ﷺ بصدارت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر) منعقد ہوا جس میں مقامی و ریاستی علماء کرام نے شر کت کی اور خطاب کیا ۔ اس اجلاس سےمولانا محمد ابراہیم قاسمی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع شولاپور ) مفتی عبد الرحمن اشرفی صاحب ( نائب صدر جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ )مفتی محمد ایوب قاسمی صاحب ( سکریٹری جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ )نے اصلاح معاشرہ کےمختلف گوشوں پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ شادی بیاہ کے موقع پر سوائے اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے ہر ایک کو خوش کرنے کی کوشش کی جا تی ہے ،اور تمام رسومات سنت کے خلاف بڑے دھڑلے سے انجام دی جاتی ہیں ،شادی بیاہ کے موقع پر جہیز لینا اور دینا ایک بد ترین عمل ہے اس سے اجتناب کی سخت ضرورت ہے۔

صدر اجلاس مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لئے آئینہ ہے ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے اپنے بھائی کا خیال رکھنا چاہئے ، دینی دنیاوی ،ہر اعتبار سے اس کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کرنا چاہئے۔قاری شمس الحق قاسمی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ ) قاری محمد اسعد صمدی صاحب ( نائب صدر جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ )مولانا عثمان فیصل قاسمی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع ناندیڑ) مولانا عبد الوہاب بیتی صاحب ( معزز رکن جمعیۃ علماء ضلع ناندیڑ) و دیگر نے بھی اصلاح معاشرہ و سیرۃ النبیﷺ کے عنوان پر خطاب کیا ۔ اس موقع پرمولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کے ذریعہ شولاپور میں جمعیۃ یوتھ کلب کے ذریعہ ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں ،ایسے ہی اعظم کیمپس پونہ میں جمعیۃ اوپن اسکول کے ذریعہ ٹریننگ حاصل کرنے والے مدارس کے اساتذہ کو سرٹیفکٹ دیئے گئے۔

اجلاس کا آغاز قر آن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا ،مولانا عبد الوحید صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع ناندیڑ) نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور اجلاس کی کاروائی چلائی ،اجلاس کو کا میاب بنانے کے لئے جمعیۃ علماء شہرو ضلع ناندیڑ کے عہدیداران و کارکنان کا اہم رول رہا ،اجلاس میں علاقہ کے علماء کرام ،ائمہ مساجد اور عوام بڑی تعداد میں شریک تھے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔