امراوتی ۔29؍ نومبر 2021 ( پریس ریلیز ) گذشتہ دنوں امراوتی شہر و یگر مقامات پرہوئے فرقہ وارانہ فسادسے تباہ حال مسلمانو ں و دیگر برادران وطن کی دوکانوں و مکان کی مرمت اور چھوٹے موٹے کار وبار والوں کو ان کا ذریعہ معاش جاری رکھنے کے لئے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کے حکم پر آج یہاں دفتر جمعیۃ علماء ضلع امراوتی واقع جمیل کالونی میں فساد متاثرین کے درمیان بلا تفریق مذہب و ملت مالی امداد تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر مفتی روشن شاہ صاحب قاسمی(جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ودربھ ) نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد اور اس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کو تسلی دی اورکہا کہ انسانیت کی بنیاد پر حالات کے شکار اور پریشان حال لوگوں کی امداد کرنا جمعیۃ علماء کا طرہ امتیاز رہا ہے۔

واضح رہے کہ 12 نومبر 2021 کو مہاراشٹربند کے دوران بعض مقامات خاص طور پر امراوتی میں تشدد کے واقعات پیش آئے تھے جس کے جواب میں فرقہ پرست اور شر پسند عناصر پر مشتمل سنگھٹنوںنے احتجاج کیا تھاجو فرقہ وارانہ فساد کا رخ اختیار کر گیا تھا فسادیوںنے اقلیتوںکے دوکان و مکانات کو نشانہ بنایا تھاآتش زنی کی جس میں کئی دوکانیں خاکسترہوگئیں تھیں ۔ اس موقع پرجمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی قیادت میں16؍ نومبر 2021 کو فساد متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے جمعیۃ علماء کے ذمہ داروں کی دارا لعلوم سو نوری ضلع اکولہ میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں تمام ذمہ داروں کے مشورہ سے یہ طے کیا گیا تھا کہ جن لوگوں کی دوکانوں اور کاروبار کو نقصان پہونچا یا گیا ہے ان کی جمعیۃ علماء کی جا نب سے مالی امداد کی جائے گی۔

اسی بابت آج امراوتی کے مندرجہ ذیل فساد متاثر ین جاوید بھائی چھایا نگر( پینٹر) محمد فیرز پاکی پورہ ( میکانیکل ) عرفان خان پاکیڑہ کالونی ( سروس سینٹر) انیس خان اتوارہ بازار ( سبزی مرچنٹ ) عبد المنان منصوری ( گادی کارخانہ ) محمد ناظم نمونہ گلی ( لیڈیز کلاتھ ) عبد المتین گلزار نگر (پان شاپ ) بابو بھائی آزاد کالونی ( پینٹنگ ) شاداب بھائی راج کمل چوک ( خان الیکٹرک شاپ ) یونس بھائی مظفر پورہ (چائے شاپ ) کاشف بھائی نمونہ گلی ( پان شاپ ) پپو بھائی ( کلاتھ سینٹر) پرمود پر بھاکر ( 5 اسٹار سیلون ) جابر بھائی ( فروٹ مرچنٹ ) محمد ثاقب ( فروٹ مر چنٹ ) بھاسکر رائوت ( سیلون ) سید کلیم ( فروٹ مر چنٹ )عبد الکریم ،آصف بھائی ،شیخ محبوب ( سبزی مرچنٹ ) عرفان خان ( فروٹ مر چنٹ ) پرمود گنوترے راوت ( سویٹ شاپ ) قاضی اعجاز الدین ،عبد الرزاق شیخ و دیگر کی مالی امداد کی گئی۔

ریلیف تقسیم کے اس موقع پرمولانا ریحان مظاہری(صدر جمعیۃعلماء ضلع امراوتی) مولانا عبداللہ میمن اشاعتی(صدر جمعیۃ علماء شہر امراوتی)مولوی توصیف قاسمی(جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع امراوتی)نسیم خان (نائب صدر) حافظ محمد عثمان صاحب ( آفس سکریٹری جمعیۃ علماء وردربھ ) مفتی عبدالعظیم صاحب،مولانا محسن ندوی،مرزا زاہد بیگ،قاری حماد،وقار سر،انصار خان ,عبدالرشید،ناصر بھائی اور جمعیۃ علماء ضلع و شہر کے اراکین ،محبان جمعیۃ و دیگر موجود تھے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔