جمعیۃ علماءدھولیہ (ارشد مدنی) کے وفد کا آتشزدہ مقام کا دورہ ،
28َہزار روپے کی فوری امداد
دھولیہ ۹؍اپریل جمعیۃعلماء دھولیہ کے وفد نے قاضی پلاٹ دھولیہ میں واقع مکان میں آتشزدگی کی خبر ملنے کے بعد وہاں کا دورہ کرکے متاثرہ مکینوں کو فوری طور پر 28,000روپیہ کی امداد کی۔
عیاں رہے کہ دھولیہ کے قاضی پلاٹ میں واقع ایک مکان میں گزشتہ دن شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ، نیم پختہ مکان ہونے کی وجہ سے پل بھر میں آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،جس سے گھر میں موجود سارے ساز و سامان جل کر خاکستر ہوگئے ۔
مقامی لوگ اور فائر بریگیڈ عملہ کافی جد و جہد کے بعدآگ کو بجھانے میں کامیاب ہو سکے،البتہ اس افرا تفری کے ماحول میں اس سے متصل مکان کا چھپرا متاثرہ ہوگیا۔
جمعیۃعلماء دھولیہ کے دفتر واقع مولوی گنج دھولیہ کوحادثہ کی خبر ملتے ہی حسب روایت ذمہ داران کے ایک وفد نے جائے حادثہ کا دورہ کرکے متاثرہ مکینوں کی فوری امداد کی اور ان کو صبر کی تلقین کی۔
جمعیت علماء کے وفد میں مولانا ضیاء الرحمن قاسمی، مولانا شکیل احمد قاسمی، مفتی شفیق احمد قاسمی، الحاج مشتاق صوفی، پپو ملا، محمود ربانی،کارپوریٹر للو سیٹھ، عبد المحیط بھائی، سلیم بھیا، محمد اعجاز رفیق، محمد عارف عرش، عبدالرحمن، مسعود احمد، اور ابوذر صاحبان ودیگر اراکین جمعیت علماء دھولیہ شامل تھے۔
جمعیۃ علماء (مولانا ارشد مدنی) دھولیہ مہاراشٹر