جمعیت علمإ تعلقہ اردھاپور ضلع ناندیڑ کا ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد

293

اردھاپور ( شیخ زبیر )فخرِ مہاراشٹر حضرت مولانا محمد ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیت علمإ مہاراشٹر کی ایمإ وحکم سے جمعیت علمإ تعلقہ اردھاپور کے اراکین وذمہداران کا ایک تربیتی کیمپ مدرسہ حضرت عبداللہ ابن ام مکتومؓ اردھاپور میں مولانا محمد عثمان فیصل صاحب قاسمی صدر جمعیت علمإ ضلع ناندیڑ کی زیر نگرانی منعقد ہوا

جبکہ اس تربیتی اجلاس کی سرپرستی وصدارت حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی نے فرماٸی
نیز مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے حافظ وقاری محمداسعد صمدی صاحب ناٸب صدر جمعیت علمإ مرہٹواڑہ تشریف فرماتھے.

قران کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام کے بعد حافظ محمد یوسف صاحب ناٸب صدر جمعیت علمإ تعلقہ اردھاپور کے تمہیدی بات سے اجلاس کا آغاز ہوا
واضح ہوکہ جمعیت علمإہند اپنے اراکین وذمہ داران کو انسانیت کی خدمت میں مستقل مزاجی وسہی طریقہ سے خدمت کرنے کو لیکر بڑی فعال ومتحرک ہے یہی وجہ ہے اب جمعیت علمإ جگہ جگہ ضلع لیول کے بعد تعلقہ لیول پر اراکین وذمہ داران جمعیت کیلٸے تربیتی کیمپ منعقد کررہی ہے تعلقہ اردھاپور کے اس تربیتی کیمپ میں ضلع صدر مولانا محمد عثمان فیصل قاسمی کےایمإ پرمفتی سید شفیع الدین صاحب قاسمی سیکریٹری جمعیت علمإ ضلع ناندیڑ نے خطاب فرمایا جس میں حضرت مفتی صاحب نے فرمایا کہ“ جمعیت کہ ہر رکن کو معاشرہ کہ ہر میدان میں منظم ومنصوبہ سے کام کرناہوگا
نیز جمعیت سد بھاٶنہ منچ کے ذریعہ سے برادران وطن میں پھیلی نفرت کوختم کر کے قومی یکجہتی پر کام کرنے کی تلقین فرماٸی “
وہی مولانا عدالوحید صاحب اشاعتی ناٸب صدر جمعیت علمإ ضلع ناندیڑ نے جمعیت کے لاٸحہ عمل اور خدمت کے اہمیت وافادیت پر مفصل روشنی ڈالی.

صدراجلاس کی مختصر نصیحت ودعا پر اجلاس کا اختتام ہوا.اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں
حافظ نوید عمران صدر جمعیت اردھاپور وحافظ محمد یوسف ناٸب صدر جمعیت اردھاپور کے علاوہ اٸمہ کرام علمإکرام ونوجوانان اردھاپور کا اہم رول رہا