کانپور کے موسی نگر میں ایک خاندان کی خود سوزی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علما ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے وزیر داخلہ حکومت ہند اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ بالخصوص اس معاملہ میں مبینہ طور پر ملوث بی جے پی لیڈراور خاطی پولس افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے اور زخمیوں کے لیے معقول علاج و معالجہ کا نظم کیا جائے ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہیٹ کرائم کے واقعات کا سلسلہ رکنا چاہئے ۔ یہ عالمی سطح پر ملک کی بدنامی اور اس کے جمہوری اقدار کی تنزلی کا سبب بنتا جارہا ہے ۔دریں اثنا جمعیت علماء اترپردیش کے ایک وفد نے لکھنو میڈیکل کالج میں زیر علاج محمد گلفام کی عیادت کی اور مکمل صورت حال دریافت کرنے کے بعد فوری طور پر 10 ہزار روپے کے مالی تعاون کے ساتھ آئندہ ہر طرح کی قانونی مدد کی یقین دہانی کرائی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں