ناندیڑ:یکم جنوری ۔(راست) بتاریخ 31دسمبر 2018ءبروز پیر کو مسجد صدیق اکبر رحیم نگر میںجمعیت علماءمرہٹواڑہ وجمعیت علماءمہاراشٹرکی نگرانی میں ناندیڑضلعی جمعیت علماءکے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا،۔ اس موقع پر نگراںکارکی حیثیت سے حضرت مولانا محمد عارف انصاری صاحب ممبئی‘حضرت مولانا اصغر مجیدءصاحب ممبئی‘حضرت مولانا اعجاز صاحب بیتی ہنگولی‘حضرت مولانا حافظ عیسی صاحب پربھنی حضرت مولانا معین قاسمی صاحب پربھنی شریک تھے۔ ابتداءمیں نشست کی غرض و غایت اور انتخابی عمل کی نہج وترتیب کے بارے میں حضرت مولانا اعجاز صاحب بیتئی نے تفصیلات بتائیں۔ ضلع کی منتظمہ کی موجودگی اور ان کی تائید سے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ناندیڑضلع جمعیت کے صدر متفقہ طور پر عالیجناب حافظ عبدالحفیظ صاحب منتخب کئے گئے۔ اور ضلع جنرل سیکریٹری کے عہدہ پر حضرت مولانا ایوب قاسمی صاحب کا انتخاب عمل میںآیا ۔ضلع خازن کے طور پرحضرت مولانا مفتی فضل متین صاحب کنوٹ کاانتخاب کیاگیا۔جبکہ شہر ناندیڑ جمعیت علماءکاصدر حافظ وقاضی محمد رفیق صاحب اشاعتی کومتفقہ طور پربنایا گیا۔ شہر جنرل سیکریڑی مفتی سلیمان رحمانی صاحب کو بنایاگیا۔شہر خازن حضرت مولانااسلم صاحب ہوںگے۔ آخر میں حضرت مولانا حافظ عارف انصاری صاحب نے اپنی تقریر میں منتخب ہونے والے افراد کو مبارکباد پیش کی اور منتظمہ کے ارکان نے جو بہترین ممبر سازی کے کام کو کیا اس کو سراہا، اور علاقے میں جمعیت کو مضبوط و مستحکم بنانے پر زور دیا اور مل جل کر کام کرنے کی تلقین کی ۔نیز حضرت مولانا اصغر علی مجیدی صاحب کی دعا پر یہ تقریب کا اختتام ہوا۔