جمعیةعلماءکے علاقائی ضلعی و شہری صدور و نظماءاعلیٰ کو اطلاع

0 6

ممبئی:5ڈسمبر۔(ورقِ تازہ نیوز)جمعیة علماءہند کی ابتدائی ممبر سازی کی میعاد30 نومبر 2018کو ختم ہوگئی ہے۔ جمعیةعلماءہند کے ناظم عمومی حضرت مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب مد ظلہ العالی نے انتخابات کے لئے درج ذیل تاریخوں کا تعین کیاہے ۔ مثنیٰ اوررقم ِکوٹہ جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 دسمبر2018 اور مقامی اور وارڈ یونٹوں کا انتخاب 25 دسمبر 2018تک، شہری اور ضلعی جمعیتوں کا انتخاب 5 جنوری 2019تک،علاقائی جمعیة کا انتخاب10 جنوری2019تک مکمل کر لئے جائیں۔نوٹ:٭ تمام ضلعی اور شہری ذمہ داران سے گزارش کی جاتی ہے کہ’ مقامی اور وارڈ ‘یونٹوں کے انتخابات کی تاریخ اور مشاہدِانتخاب کی تعیین کر کے ریاستی جمعیةعلماءکو ضرور مطلع فرمائیں٭ضلعی ، شہری اور علاقائی جمعیتوں کے انتخابات کی تاریخ اور مشاہد ین کا تقررریاستی جمعیةعلماءکی طرف سے کیا جائے گا ٭بغیرمشاہد کے ہونے والا انتخاب غیر معتبر ہوگا٭ ’نقشہ انتخاب‘ صاف صاف خوشخط میں مکمل پوسٹل (خط و کتابت )پتہ پن کوڈ مع موبائل نمبر اور ریاستی مجلس منتظمہ کے ممبران کے دو دو عدد فوٹو کے ساتھ ریاستی دفتر کو 8جنوری 2019تک ضرور ارسال فرما دیں ،تاکہ اراکین کو دعوت نامے جاری کئے جا سکیں۔اس طرح کاپریس نوٹ (مولانا) حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماءمہاراشٹرنے جاری کیا ہے۔