Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

جماعت میں گئے دو لوگوں پر قتل کی کوشش کا مقدمہ

IMG_20190630_195052.JPG

دہرہ دون، 7اپریل (یو این آئی)اتراکھنڈ میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کی وارننگ کے باوجود اپنا ہیلتھ ٹیسٹ کرانے کے بجائے اطلاعات چھپانے کے الزام میں پولیس نے منگل کو دو جماعت کے لوگوں کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا ہے۔
ڈی جی پی اشوک کمار نے آج بتایا کہ تبلیغی جماعت میں شامل ہونے والے لوگوں سے 6اپریل تک انتظامیہ اور پولیس کے سامنے پیش ہونے کی اپیل کی گئی تھی۔

180لوگ اس پر عمل کرتے ہوئے سامنے آئے ہیں جبکہ ہردوار کے دو لوگوں کے سامنے نہ آنے پر ان کے خلاف قتل کی کوشش کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن میں سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے پر پوری ریاست میں 44معاملات درج کرکے افواہ پھیلانے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی کارروائی کی گئی ہے۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ اس سے پہلے ایک سے پانچ تاریخ تک 41 لوگ چوری چھپے ریاست میں آئے تھے۔ ان 41لوگوں پر آفت منیجمنٹ ایکٹ کی دفعات اور 188آئی پی ایس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چار ایسے لوگوں پر بھی ہردوار ضلع کے لکسر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جنہوں نے چوری چھپے آئے لوگوں کو پناہ دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں آج تک 973ایف آئی آر درج ہوئی ہیں۔ 4071وہ لوگ ہیں جنہیں کورونا کے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور 3331گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔