جماعت اہلسنت ’ کا ممبرا پولیس سے نرسنگہانند کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ
تھانے (آفتاب شیخ)
سوشل میڈیا پر وایرل ہورہے ویڈیو میں ایک بار پھر اسلام و اسکے پغمبر کی شان میں گستاخی کی گئی ہے اور یہ سلسلہ تھم نہیں رہا ہے اس پر نہ صرف سخت قانون بنایا جائے بلکہ اس کے مجرمین پر سخت کاروائی و سزا دی جائے اس طرح کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ممبرا سے ’ جماعت اہلسنت ‘ کی جانب سے ایک وفد نے ممبرا پولیس کے سینئر انسپکٹر مدھوکر کڑ سے ملاقات کر ان سے اس گستاخ ملعون کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انھیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس وفد میں قائد نو نسل سید علی اشرف، قاری عطاءاللہ ، مولانا جمال احمد صدیقی، مولانا محفوظ الرحمن علیمی، مولاناالطاف لطیفی، مولانا ہدایت اللہ، مولانا شیر خان، مولانا ساجد، مولانا سجاد امجدی، محمد نعیم رضوی (رضا اکیڈمی)، سید عبد اللہ علوی، صلاح الدین شیخ، جمال احمد خان، صادق شیخ، ناصر بھائی (سنی دعوت اسلامی) ودیگر افراد موجود تھے۔