جماعت اسلامی ہند کے فعال قائد محمداشفاق احمد بادیدئہ نم سپردلحد

اورنگ آباد:20اکتوبر(ورق تازہ نیوز) سابق مرکزی سیکریٹری شعبہ تعلیم‘جماعت اسلامی ہند ‘سابق صدر تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا( ایس آئی او) ‘ رکن مجلس نمائندگان جماعت اسلامی ہند‘بانی وصدر الحرا ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اورنگ آباد ‘سابق صد رمدرس ڈاکٹرذاکر حسین ہائی اسکول ‘اورنگ آباد کا آج بروز ہفتہ 20 اکتوبر کو صبح نو بجے مختصر سی علالت کے بعدانتقال ہوگیا ۔ اُن کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاءبوقت سواآٹھ بجے شب بمقام جامع مسجد بڈی لین میںادا کی گئی اور شاہ بازار کے قبرستان میںتدفین عمل میں آئی ۔انکی نماز جنازہ مولانا محمد جعفر سابقہ نائب صدر جماعت اسلامی ہند دہلی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ اور جلوس جنازہ میں مقامی و بیرونی سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور بادیدہ نم سپرد لحد کیا ۔ 68 سالہ محمداشفاق احمد ‘خلیق با اخلاق بامروت]نیک سیرت‘نرم گفتار خدا ترس انسان تھے ۔انھوں نے اپنی تمام زندگی خداوندقدوس کی رضا حاصل کرنے میں لگادی۔اسلام کی دعوت ‘اشاعت اورتبلیغ کے لئے سارے ملک کادورہ کیاتھا اورآخری سانس تک یہ عمل جاری رہا ۔ملک کے ہزاروں اساتذہ کی اسلامی خطوط پر تربیت کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف شائع ہونے والی کتب پر گہری نظررکھاکرتے تھے ۔ اور مناسب اقدامات کیاکرتے تھے ۔ ادارہ”ورق تازہ“ مرحوم کے افراد خاندان کے غم میں برابر کاشریک ہے اور پرور دگارِ عالم سے دعا گو ہے کہ وہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور لواحقین کوصبر جمیل دے ۔

Leave a comment