جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے بھی راشن کٹ تقسیم کرنے کا م نصوبہ

ناندیڑ 24 مارچ(نامہ نگار)کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لگائے گئے کرفیو کے حالات میں سارا شہر لا ک ڈاؤن ہوگیاہے ۔ان حالات میں وہ لوگ روز مزدوری کرکے اپنا گذر بسر کرتے ہیں ان کیلئے بے روزگاری کے حالات بنے ہوئے ہیں ۔بہت سے لوگ ان حالات میں مکمل طورپر بے بس اور بے سہارا ہوگئے ہیں ۔ایسے لوگوں کی مدد کرنے کیلئے جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے بھی پہل کی جارہی ہے ۔اس کیلئے جماعت اسلامی ہند کے مقامی امیر ریاض الحسن عامر اور ضلع کے امیر حامد حسین کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کی اور انہیں موجودہ حالات میں انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے دوران غریبوں کی مدد کیلئے کی جارہی کوششوں کی جانکاری حاصل کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری طورپر غریبوں کو جو کچھ مدد کی جاسکتی ہے اس کے لئے قدم اٹھائے جائیں ۔ان حالات میں جماعت اسلامی ناندیڑ نے اپنے طورپر بھی مدد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے غریب خاندانوں میں مفت راشن کٹ تقسیم کرنے منصوبہ بنایا ہے ۔جماعت اسلامی ہند کے ارکان و کارکنان غریب بستیوں کا سروے کرکے مستحق افراد کی معلومات جمع کررہے ہیں ۔ساتھ ہی شہر کے صاحب حیثیت افراد سے امداد کی اپیل کررہے ہیں ۔غریبوں کی مدد کیلئے جو راشن کٹ تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس میں پندھرا دن کاراشن ہوگا جس کی قیمت ۸ سو روپئے مقر کی گئی ہے ۔لوگ اپنی اپنی حیثیت کے مطابق رقم جمع کرکے غریبوں میں راشن کٹ تقسیم کے اس کام میں حصہ لے سکتے ہیں ۔مدد کی رقم جمع کرنے کے لئے جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے بینک اکاونٹ نمبر بھی دیا گیا ہے جو حسب ذیل ہے ۔jamat-e-islami hind nanded accont no 52068555584 state bank of india ifsc code no SBIN0020049
لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اکاونٹ نمبر میں رقم جمع کرکے غریبوں کی مدد کے اس کام میں حصہ لیں ۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me