Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

جماعت اسلامی نے مالیگاؤں میں مجلس کے امیدوار مفتی اسماعیل کو حمایت دی

IMG_20190630_195052.JPG

مالیگاؤں (عامر ایوبی) معروف مذہبی و سماجی تنظیم جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر اسمبلی چناؤ میں مختلف پارٹیوں کے سیکولر اور جیتنے کے قریب امیدوار کو حمایت دے رہی ہے- جماعت اسلامی ہند کی مقامی شاخ نے مالیگاؤں میں مجلس اتحاد المسلمین کے نامزد کردہ اور جنتادل سیکولر کے تائید کردہ امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے- آج جماعت کے ذمہ داران نے مفتی اسماعیل قاسمی کو دفتر پر طلب کیا اور انہیں اپنی حمایت کا لیٹر انہیں سونپا- اس موقع پر جماعت اسلامی کے موجودہ صدر عبدالعظیم فلاحی، سابق صدر فیروز اعظمی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے- مفتی اسماعیل قاسمی کو سونپے گئے لیٹر کا متن ذیل میں ہے-