جلگاؤں میں مختلف سڑک حادثات‘مسلم نوجوان ہلاک

جلگاوں( سعیدپٹیل )یہاں کے جلگاو¿ں اورنگ آباد ریاستی شاہرہ کرشی اتپن بازار سمیتی کے سامنے پیٹرول پمپ کے نزدیک تیزرفتار ٹرک نے زبردست ٹکر دینے کی وجہ سے بائیک سوار سوزوکی نیکسا شوروم میں ملازمت کرنے والے مسلم نوجوان کی جگہ پر ہی موت ہوگئ۔حادثہ کے بعد ٹرک ڈرایور فرار ہوگیاہے۔مزید تفصلات کے مطابق مشرف خان ستار خان عمر تیس سال پولیس لائین جلگاو¿ں۔یہ نوجوان آر ایل چوپھولی پرواقع سوزوکی کمپنی کے نیکسا شوروم میں منیجر کے طورپر ملازم تھا۔ آج صبح دس بجے بائیک نمبر ایم ایچ انیس اے اس پنیسٹھ سو سے کام پر جارہاتھا۔اورنگ آباد شاہرہ پر کرشی اتپن بازار سمیتی کے سامنے پیٹرول پمپ کے نزدیک سامنے سے تیز رفتار آنے والے ٹرک نے زبردست ٹکرمارکر کچل دیا۔جس میں بڑےپیمانے پرزخمی ہونے سے موقعہ پر ہی موت واقع ہوگئ۔سول اسپتال کے مطابق ایم آءڈی سی پولیس میں حادثاتی موت درج کی گءہیں۔نامعلوم ٹرک ڈرایور فرار ہوگیا ہے۔سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعے پہچان کرنے کا کام محکمئہ پولیس کررہی ہیں۔مشرف خوبرو نوجوان تھا۔اس کے والد ستار خان سردار خان سبکدوش پولیس ملازم ہے۔جبکہ اس کا بھائی محسن خان ستار خان جلگاو¿ں شہر ٹرافک محکمہ میں ملازم ہے۔اس حادثہ سے جلگاو¿ں شہریان میں غم ورنج کی لہر پاءجاتی ہیں۔بالخصوص علاقہ مہرون میں غم ورنج کاالم ہے۔دریں اثناء 19 ِاکتوبر آج صبح گیارہ بجے جلگاو¿ں اورنگ آباد ریاستی شاہرہ پر شہر کی حدود میں ایم آءڈی سی علاقہ میں ٹول ناکہ کے قریب تین گاڑیوں میں عجیب حادثہ رونما ہوا۔ جلگاو¿ں اورنگ آباد ریاستی شاہرہ پرآر ایل چوپھولی کے آگے ٹول ناکہ کے قریب تیز رفتار مال بردار جیپ ایم ایچ انیس سی واے ایکیس انچاس نے سامنے سے آنے والی دو آٹو رکشاءکو زبردست ٹکر ماری رکشاءنمبر ایم ایچ انیس سی ڈبلیو سولا چونسٹھ کا سامنے کا حصہ چکناچور ہوگیا۔جبکہ دوسری رکشاءکا معمولی نقصان ہوا ہے۔حادثہ میں رکشائ ڈرایور عرفان خاں اکبر خاں سقلگر منیار محلہ جوشی پیٹھ جلگاو¿ں شدید زخمی ہوا ہے۔اس کے دونوں پیروں کو زبردست زخم آءہیں۔جبکہ ایک راہگیر پنڈیت آنند دیورے گنپتی نگر کسمبہ جلگاو¿ں اور اکبر علی صادق علی پولیس کالونی جلگاو¿ں یہ دونوں بھی زخمی ہوئے ہیں۔انھیں علاج کےلئے ضلع اسپتال داخل کیاگیا ہیں۔

Leave a comment