جلگاوں میں پیٹرول ڈیزیل کی قیمتوں کے خلاف یوتھ کانگریس کااحتجاج

جلگاو¿ں:12اکتوبر( سعیدپٹیل )پیٹرول اور ڈیزیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوتھ کانگریس نے مذمتی مورچہ نکالا اور درخت کو رسی باندھ کر بائیک کو پھانسی دی گئ۔اس موقعہ پر یوتھ کانگریس نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول ،ڈیزیل اور گیس کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں۔پیٹرول اور ڈیزیل کو جی ایس ٹی میں شامل کیاجائے۔بی جے پی کے دورے حکومت میں پیٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں اضافے کی معلومات دی گئیں۔چاکلیٹ تقسیم کرکے سرکار کی مذمت کی گئ۔اس موقعہ پر شہر صدر مجیب پٹیل ،ریاستی سیکریٹری مقتدیر دیشمکھ ،یوتھ ضلع صدر ھتیش پاٹل ،شہر کارگذار صدر ڈاکٹر رادھے شیام چودھری ،شیام تائیڈے ،ننیشور کولی ،دیپک سونونے ،سنجے تیواری سمیت کثیرتعداد میں یوتھ کانگریس کے نوجوان کارکنان موجود تھے۔

Leave a comment