جلگاوں ضلع تبلیغی جماعت کے سابق امیر الحاج عمر صدیقی صاحب انتقال کر گئے

0 60

جلگاوں:29 ِنومبر ( سعیدپٹیل ) بڑے افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہیں کہ جلگاو¿ں ضلع تبلیغی جماعت کے سابق امیر جماعت (ذمہ دار ) الحاج عمر صدیقی صاحب عرف (بابو سیٹھ )کل شام بعد نماز مغریب اس دارے فانی سے کوچ کرگئے اور اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔مرحوم بابو سیٹھ تبلیغی جماعت کے مولانا محمد یونس پونوی ؒ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔آپ نے طویل عرصے تک جلگاو¿ں ضلع کی تبلیغی جماعت کی ذمہ داریوں کو کام کی تڑپ کے ساتھ بخوبی انجام دی تھی۔آج بروز جمعرات صبح دس بجے مرحوم کی تدفین سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں شہر کے پرانے قبرستان میں عمل میں آئیں۔