جلگاؤں میں کورونا مشتبہ کی موت کی وجہ ابھی طۓ نہیں ، جانچ رپورٹ آنا باقی: ڈاکٹر بھاسکر

کھیرے جلگاؤں ٣١ مارچ (سعید پٹیل )کورونا مشتبہ کے طور پر کل پیر کو ضلع اسپتال میں کووڈ۔١٩ وارڈ میں داخل شخص کی رات ١١ بجے موت واقع ہوگئ۔اس شخص کی موت کی وجہ ہنوز طۓ نہیں ہے۔

اس لۓ شہریان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔اس طرح کی اپیل یہاں کے سرکاری اسپتال و طبی کالج کے ڈین ڈاکٹر بھاسکر کھیرے انھوں نے کی ہے۔کل پیر ٣٠ مارچ ٢٠٢٠ ء کو شام ٦ـ٣٠ ضلع اسپتال میں کووڈ۔١٩ وارڈ میں مشتبہ کے طور پر ایک ٥٥ سالا شخص کو داخل کیا گیا تھا۔

اس مشتبہ مریض کے سویب کا نمونہ اورنگ آباد کی جانچ تجربہ گاہ کے کووڈ۔١٩ کو جانچ کےلۓ بھیجی گئ تھی۔جس کی جانچ رپورٹ ہنوز آنا باقی ہے۔اس لۓ اس مشتبہ کی موت کس وجہ سے ہوئ ہے یہ طۓ نہیں کی جاسکتی ہے۔اس طرح کی تفصیل سرکاری ضلع اسپتال و طبی کالج کے ڈین ڈاکٹر بھاسکر کھیرے انھوں نے پریس کو دۓ گۓ پریس نوٹ کے ذریعے دی ہے۔