جلگاؤں میں مختلف تنظیموں و اداروں اور اسلامک یوتھ فیڈریشن کی جانب سے گھر پہونچ اناج کی تقسیم

   جلگاؤں: ٢٨ مارچ ( سعید پٹیل )ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کےلۓ جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب  ،ضرورتمندوں اور یومیہ اجرت کے مزدوروں کوروز مرہ کی اشیا خریدنا آئندہ دنوں میں دشوار ہوجاۓگا۔انھیں فاقہ کشی کی نوبت نہ آۓ۔اسی کے ساتھ کچھ ذخیرہ اندوز مال کی قلت بتاکر زیادہ داموں میں چیزیں فروخت کرکے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اس لۓ جگہ جگہ فلاحی تنظیمیں اور  ادارےوغیرہ موجودہ نازک حالات کے پیش نظر  جلگاوں میں علاقوں کی فہرست کے مطابق علاقوں کی تقسیم کرکے (منیاربرادری ) منیار واڈا ،نعمت پورہ ، اسلام پورہ ،باغبان محلہ ، آسودا روڈ ،(واجد فاؤنڈیشن ) سالار نگر ، قاسم واڈی ، معصوم واڈی ، حاجی احمد نگر ، (الفیض فاؤنڈیشن اور ملک فاؤنڈیشن )شنی پیٹھ ،کاٹیا فائل ، گرونانک نگر ،  (انڈین اسلامک یوتھ فیڈریشن جلگاوں) کی جانب سےسپریم کالونی ، فاطمہ نگر ، کسمبہ ،اجاڑ کسمبہ ، تانبہ پورہ ، (مورل فاؤنڈیشن ) رضاکالونی ،دت نگر ، نشیمن کالونی ، ماسٹر کالونی ، الماس کالونی ، رحیم نگر ، کے جی این ڈیری ، (اسلامک آرگینائزیشن آف انڈیا ) گیندا لال مل ، شیواجی نگر ، لکشمی نگر ، کھڈکے کی چال ، سٹی کالونی ، عثمانیہ پارک ، الامہ اقبال کالونی ،بودھ واڈا ، (جماعت اسلامی ہند ) شاہونگر ، پمپرالہ ھڈکو ، سمتا نگر ، آزاد نگر ،مسلم کالونی ، اس کام کےلۓ فاروق شیخ ،سید چاند ،حاجرہ بی سلیم ، یاسمین امروللا ، طیب شیخ ، ایڈوکیٹ امیرشیخ ،صابر سید ،عابد ہارون وغیرہ حضرات پیش پیش رہیں۔

س یومیہ مزدور اور غریب ضرورتمندوں کے لۓ گھر پہونچ ضروری سامان کی کٹ فراہم کی جارہی ہیں۔دس کلو گیہوں آٹا ،پانچ کلو چاول ،توردال ،میٹھا تیل ،چاۓ پتی وغیرہ چیزوں پرمشتمل کٹ شامل ہیں۔اس کام کو انجام دینے کےلۓ تنظیم کے صدر عمر شیخ اور ان کے ساتھیوں نے مل کر شہر میں علاقہ علاقہ جاکر ضرورتمندوں کی فہرست تیار کرکے ان علاقوں کی سماجی کارکنان کےذریعے اناج کٹ کے  تقسیم کا عمل شروع کیا ہے۔فیڈریشن میں کل ١٤ اراکین ہے۔جن میں عمرشیخ ،مصطفیض شیخ ،تابش خان ،حسن شیخ ،زبیر شیخ ، طارق شیخ ،نعیم شیخ ،خالد شیخ ،وقار شیخ ،فیضان شیخ ،سجاد خان وغیرہ نوجوان موجودہ حالات میں غریبوں کی مدد کررہے ہیں۔