Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

جلگاؤں میں شراب پیتے ہوۓ تنازعہ , ہوٹل مالک کا بہیمانہ قتل ,ایک گرفتار

IMG_20190630_195052.JPG

جلگاؤں ١٢ جون (سعید پٹیل ) ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہاں شہرکے نیری ناکہ شمشان بھومی کے قریب میں واقع ایک ہوٹل میں شراب پیتے ہوۓ تنازعے میں ہوٹل مالک پردیپ گیان دیو چیرماڈے (عمر ٥٠ رہائش آسودا تعلقہ جلگاؤں ) کا بہیمانہ قتل کی واردات آج شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب ہوئ ہے۔

ساڑھے پانچ بجے کے قریب نیری ناکہ کے پاس واقع آسودا مٹن ہوٹل میں شراب پی رہے دونوں جوانوں کا ہوٹل مالک پردیپ چیرماڈے سے کسی موضوع پر ان کا تنازعہ ہوا۔ تھوڑی ہی دیر میں تنازعے نے مارپیٹ کی شکل اختیار کرلی۔اس وقت دونوں نوجوانوں نے ہوٹل مالک پر حملہ کردیا۔جس میں سے ایک نے چیرماڈے ان کی گردن میں بیر کی بوتل گھونپ دی۔

اس کے بعد زخمی حالت میں ہوٹل مالک کو نجی اسپتال لےجایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔تادم تحریر پولیس جاۓ واردات پر پہونچ گئ۔اور حملہ آواروں کی تلاش کرنے میں جٹ گئ۔اسی دوران ہوٹل مالک چیرماڈے کے بیٹے گریش نے حملہ آوروں کو دیکھا ہے۔دونوں حملہ آوروں میں سے ایک کی پہچان کرلی گئ ہے۔اسی دوران پولیس نے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔