Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

جلگاؤں میں ایک اور کورونا مثبت مریض

IMG_20190630_195052.JPG

جلگاؤں میں ایک اور کورونا مثبت مریض ، پانچ دنوں میں مثبت مریضوں کی تعداد دو ہوئ عوام حکومت کے لاک ڈاؤن پر عمل کریں\ ضلع انتظامیہ جلگاؤں یکم اپریل( سعید پٹیل ) گذشتہ پانچ روز کے دوران آج جلگاؤں شہر کووڈ ۔١٩ کورونا کا مثبت مریض ملنے سے مثبت مریضوں کی تعداد دو ہوگئ ہے۔٢٨ مارچ ٢٠٢٠ ء کے روز شہر کے مضافات پرانے مہرون علاقہ کے ایک کورونا مشتبہ کی جانچ رپورٹ مثبت آئ تھی۔بعد ازاں کورونا مثبت کے رابطے میں آنے والے ٢٣ افراد کی جانچ کی رپورٹ منفی آئ ۔جس کی وجہ سے جلگاؤں واسیوں نے راحت کی سانس لی تھی۔یہ خوشی کی خبر ابھی تازہ ہی تھی کہ کل شب ایک مشتبہ کی جانچ رپورٹ مثبت آئ ہے۔ شہر کے سالار نگر کے ٦٠ سالا بزرگ کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئ ۔اس کے بعد مریض کے اہل خانہ کے ١٤ اراکین کو کورانٹائن کیا گیاہے۔جبکہ سالار نگر علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔
ضلع کلیکٹرڈاکٹر اویناش ڈھاکنے انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ابھی اور دو ہفتے اس تعلق سے فکر کے ہے۔شہریان لاک ڈاؤن کے تعلق سے لاپرواہی نہ برتیں۔اس پر سختی سے عمل کریں۔ لاک ڈاؤن کو شہریان سنجیدگی سے لے اور حکومت کی ھدایتوں پر عمل کرے۔بھیڑ کی جگہ نہ جائیں۔پانچ دنوں میں دو کورونا مثبت پاۓ جانے کو ہلکے میں نہ لیں۔شہریان گھر سے باہر نہ نکلے ، ضروری اشیا کی قلت نہیں ہونے دی جائیں گی۔انتظامیہ ہدایتوں پر عمل کریں ۔