جلگاؤں ضلع مسلم منیار برادری کی سالانہ میٹنگ

0 26

ضرورتمندوں کوسلائ مشین تقسيم کی گئی

جلگاؤں( سعیدپٹیل )جلگاؤں ضلع مسلم منیار برادری کے سالانہ عام اجلاس ضلع صدر فاروق شیخ ان کی صدارت میں گذشتہ روز منعقد کیا گیا تھا۔جس میں مختلیف گیارہ تجاویزات زیرغور آئیں اور ان تجاویزات کو اتفاق راے سے منظور کیا گیا۔اس موقع پر تحصیل کے عہدداران و ارکین موجود تھے۔مٹینگ میں تعلقہ کے شرسولی اس دیہات کے مدرسہ خدیجہ کبرہ کو پانچ سلائ مشینیں ،دھرن گاوں کی عارفہ بی ساجد علی ،کاسودا کی شاہین بی ،جلگاؤں کی ثناء عرشین سید یوسف ،پاچورہ کی فرزانہ بی عبدالحمید انھیں سلائ مشینیں دی گئیں ۔اس موقع پر مختلیف شعبوں کے کامیاب اور منتخب ہونے والے حضرات کو اعزاز دے کر ان کی حوصلہ افزائ کی گئیں۔مٹینگ میں سیکریٹری عزیز شیخ پالدھی ،نائب صدر شبیررشید اڑاود ،حکیم چودھری مکتائ نگر ،شیخ اسلم ساکلی ،جمیل سوداگر پاچورہ ،شیخ لطیف کاسودا ،منعاف محمود جامنیر ،کلیم خان فیضپور ،شفیع اسماعیل کج گاوں ،صابرروشن بھساول ،اقبال تقی دھرنگاوں ،ابراھیم بسم اللہ و عبدالنبی بسم اللہ شرسولی ،کالو شیخ و منظور قادر راویر ،سید چاند ،طاہرشیخ ،روف رحیم ،سلیم شیخ ،حسین غنی ،شیخ سلیم یٰسین ان حضرات نے شرکت کی۔قبل ازیں اجلاس میں سالانہ احوال پڑھ کر اسے منظور کیاگیا۔اسی طرح برادری کےپلاٹ پر تعمیری کام کے اختیارات صدر فاروق شیخ انھیں دۓ گۓ۔نۓ سال میں برادری کا پورے ضلع میں سروے کرنے کی تجویز منظور کی گئ۔برادری کے مفاد میں تمام تجاویزات کی اتفاق راے سے منظوری عمل میں آئی ۔سالانہ اخراجات کو منظور کرکے آئیندہ معاشی سال کےلۓ سی اے کے طور پر آر این کھیرنار اینڈ کمپنی کا تقرر کیا گیا۔رسم شکریہ پر اجلاس اختتام پذير ہوا۔