جلگاؤں: سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکور کے بیان کی پرزور  مذمت

بھوپال پارلیمانی انتخاب کی امیدواری رد کرنے کا مطالبہ کیا
جلگاؤں ٢٠ ِاپریل (سعیدپٹیل )آج شہریان کی جانب سے شہید پولیس افسر  ہیمنت کرکرے کےتعلق سے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکور کے بیان کی پرزور لفظوں میں مذمت کی گئ۔نیز بھوپال پارلیمانی نشست  سے بی جے پی کی امیدواری الیکشن کمیشنر رد کرے  ، اسی طرح جن وجوہات کی بناپر ضمانت دی گئ تھی اس ضمانت کو  منسوخ کرکے مناسب کاروائ کا مطالبہ ضلع کلیکٹر کےذریعے صدر جمہوریہ کو دۓگۓ میمورنڈم میں مطالبات کۓگۓ ہیں۔ میمورنڈم کو ضلع کلیکٹر کی جانب سے شعبہء داخلہ کے افسر روی مورے انھوں نے قبول کیا۔قبل ازیں آج ضلع کلیکٹر دفتر پر کم وقت میں دی گئ دعوت پر شہریان کی کثیرتعداد نے اپنی موجودگی درج کی۔حاضر شہریان سے سماج وادی کارکن پروفیسر شیکھر سونالکر نے اغراض ومقاصد کے ذریعے پس منظر بیان کیا۔جلگاؤں ضلع منیار برادری کے صدر فاروق شیخ نے میمورنڈم کی تحریر پڑھ کر سنائ۔جن  شہریان نے اس موقع  پر ۔ پروفیسر شیکھر سونالکر ،فاروق شیخ ،پروفیسر سی پی لابھانے ،دیوندر انگلے ،عبدالکریم سالار ،واسنتی دیگھے ،ویشالی پاٹل ،علی انجم رضوی ،رئیس باغبان ،اشفاق پنجاری ،ستیش سروے ،ایڈوکیٹ عمران حسین ،ڈاکٹر رضوان کھاٹک ،فہیم پٹیل ،عین الدین شیخ ،نعیم شیخ ،طاہرشیخ ،عبدالرؤف ،مکیش پاٹل ،ستارام دیورے ،سدھاکرپاٹل ،صابرشاہ ،دانش احمد ،قاسم عمر ،نعیم کھاٹک ،رحیم تڑوی ،پیوش توڈکر ،سید ہارون ،آکاش چودھری ،فیروز پینجاری ،مزمل شیخ ،انور شیخ ،محمد شفیع ،سلمان کھاٹک ،مظہرپٹھان ،ریاض کاکر ،کوثر شیخ ،سبھاش کولی ،شفیع پینٹر ،رفیق مجید ،وسیم شیخ وغیرہ شہریان کی کثیرتعداد موجود تھیں۔ان حضرات نے   میمورنڈم  پر دستخط کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

 

Leave a comment