جلسہ سیرت النبی
وحدت اسلامی ہند پوسد ہر سال سیرت النبی پر کرتی ہے شاندار خطاب عام کا اہتمام
(سیرۃ النبی پر خطاب عام کا پہلا ہفتہ "بعنوان محسن انسانیت" صلی اللہ علیہ وسلم)
اردھاپور ( شیخ زبیر ) جمعرات کو ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور امت مسلمہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی جانب راغب کرنے کے لیے وحدت اسلامی ہند، پوسد یونٹ ہر سال جلسہ سیرت النبی منعقد کرتی ہے۔اس سال بھی الحمدللہ اس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ سلسلہ 21 ستمبر 2023 سے 12 اکتوبر 2023 تک،ہورا مہینہ چلے گا جس میں محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم،
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گھریلو وہ سماجی زندگی،
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا اصل مقصد، دور فتن اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشنگوئیاں، ان عناوین پر مختلف مہمان عوام الناس کی راہ نمائی کریں گے۔
اسی سلسلہ کی پہلی کڑی کے طور پر 21 ستمبر بروز جمعرات کو مہمان مقرر محترم الیاس مومن صاحب (سیکٹری وحدتِ اسلامی ہند۔پونا) نے خطاب کیا۔
اس جلسہ عام کی ابتداء برادرم صارم الدین ناظم الدین کی تلاوت قران پاک سے ہوئی۔بعد ازاں برادر عمر نے نعت پاک پڑھی اورخطاب عام کے ارگنائزر میر جاوید علی نے افتتاحی کلمات پیش کیے جبکہ اس خطاب عام کی نظامت صایم مرزا کر رہے تھے۔
فاضل مقرر محترم الیاس صاحب نے اپنے نے متعینہ عنوان"محسن انسانیت" پر گفتگو کرتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات انسانیت پر کس قدر ہے اس کی طرف توجہ دلائی اور واضح کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری دنیا کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا تھا۔مہمان مقرر نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ ساری انسانیت کے محسن تھے،اُس وقت انسانیت کو جو مسائل درپیش تھے آج بھی وہی مسائل سر اٹھا رہے ہیں۔ لہذا محسن انسانیت کو ماننے والوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے ہوئے پھر سے انسانیت کو ان مسائل سے نجات دلائے۔
اس جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب بسم اللہ شیخ صاحب( نقیب مشرقی ریجن مہاراشٹر وحدتِ اسلامی ہند)
جناب نثار احمد خان صاحب (ڈویژنل ناظم)
جناب معین الدین اقبال صاحب (ناظم ضلع ایوت محل)
اور محترم عین الدین خطیب صاحب (متولی حمیدہ مسجد پوسد)موجود تھے۔ شہر کی عوام سے اس ماہ میں مسلسل ہونے والے تمام
خطاب عام میں شرکت کی اپیل کی گئی۔
اس خصوصی خطاب عام کو کامیاب بنانے میں وحدت اسلامی پوسد کے رفقا نے اپنی انتھک محنتیں کی۔
جلسہ کا اختتام جناب معین الدین اقبال صاحب کی دعا پر ہوا۔