نئی دہلی،24اپریل(ایجنسیز)ریزرو بینک ّآف انڈیا (آر بی آئی) مہاتما گاندھی (نئی) سیریز میں 200 روپئے اور 500 روپئے کے نئے نوٹ جاری کرے گا۔ نئے نوٹوں پر آر بی آئی کے موجودہ گورنر شکتی کانت داس کے دستخط ہوں گے۔ مرکزی بینک نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ ماضی میں جاری 200 روپئے اور مہاتما گاندھی (نئی) سیریز کے 500 روپئے کے موجودہ سبھی نوٹ ویلڈ بنے رہیں گے۔ ان کی ڈیزائن مہاتما گاندھی (نئی) سیریز میں ماضی میں جاری نوٹوں کی طرح ہی ہو گی۔اس سے پہلے ریزرو بینک نے 100 روپئے کے نوٹ نئی تبدیلی کے ساتھ جلد جاری کئے تھے۔ ّآر بی ّآئی نے نئے گورنر شکتی کانت داس کے دستخط والے 100 روپئے کے نئے نوٹ جاری کئے تھے۔ ریزرو بینک نے واضح کیا کہ پہلے جاری کئے جانے والے 100 روپئے کے سبھی بینک نوٹوں کو قانونی تصور کیا جائے گا۔ دسمبر 2018 میں ارجت پٹیل کے اچانک استعفی دینے کے بعد شکتی کانت داس نے ریزرو بینک کے گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔یاد دلا دیں کہ 8 نومبر 2016 کو نوٹ بندی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ نوٹ بندی کے بعد ّآر بی ّآئی کی طرف سے 2000 ، 500 ، 200، 100، 50 اور 10 روپئے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے تھے۔ نوٹ بندی میں 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔