جـــامعہ ملیہ اسلامیہ دھلی کےجیالوں کےنام

تہنواولاتحزنواوانتم الاعلون ان کنتم مؤمنین*

القرآن الکریم ـــــــــــ

گزشتہ کئی دنوں سےمسلسل یہ خبرپڑھی جارہی ہیےباالکہ یہ ایک امرواقعہ ہیےجو دیکھاجارہاہیےکہ بھارت کےآئین اور دستوراساسی میں موجودہ حکومت کی بےجامداخلت کےسبب وطنِ عزیزکےسب سےبڑےاقلیتی طبقہ یعنی مسلمانان ہندمیں کافی بےچینی اوربےقراری پائی جارہی ہیے ـــــــ
یہ ایک اٹل سچائی اور انمٹ حقیقت ہیےکہ ہندستانی مسلمان اپنےوطن سےاسی طرح محبت کرتاہیےجس طرح ایک لائق بیٹااپنی ماں کوٹوٹ کرچاہتاہیے اس کی عزت کرتاہیےاوراس پرآنےوالےحوادث وسانحات کےخطرات اپنےسرلےکراپنی پیاری ماں کومحفوظ کرلیتاہیے.

تاریخ ہندکاایک ایک باب میری ان باتوں کی تائیدوتوثیق کرےگاکہ وطنِ عزیزپرجب جب خزاں کےبادل منڈلائےہیں ہمیشہ بھارت کےمسلمان سینہ سِپرہوکراپنےوطن کوخزاں آلودہونےسےبچاتےرہیےہیں ــــــ ہندستان کےسبزہ زاروں گنگناتےجھرنوں لہلہاتےکھیتوں گیت گاتی ندیوں پرجب انگریزمسلط ہوئےتواس سامراجی تسلط کوتوڑنےوالاسب سےپہلامردقلندرجومیدانِ عمل میں کودا وہ ایک مسلمان مجنوں شاہ مداری تھاجس نےپانچسومداری ملنگوں اور کچھ سنیاسوں کوساتھ لےکر سامراجی حکومت کےفوجی کیمپوں پرشبخون مارناشروع کردیاجس سےملکئہ برطانیہ کی نیندیں حرام ہوگئیں اور ایسٹ انڈیاکمپنی نےیہ محسوس کرلیاکہ ہندستانیوں نےاب بغاوت شروع کرکے انگریزی تسلط سےآزادی کامن بنالیاہیے ــــــ اور پھردنیاءنےدیکھاکہ وقت کی رفتارکےساتھ انگریزوں کےخلاف مجنوں شاہ مداری کابجایاہوابغاوتی بِگل ہنگامئہ قیامت کی شکل اختیارکرگیا اور پھراس کااختتام ہزاروں علماءومشائخ کی قربانیوں کےبعدبھارت کی مکمل آزادی پرہوا .

آج جب ملکِ عزیز کےسمبیدھان اور آئین کوبگاڑنے اوراس ہNRC & CAAB کی شکل میں قانونی مکھوٹااوڑھےسامنےآیاتووطن سےوطن کےآئین سےملک کےسمبیدھان سےسچی محبت کرنےوالی قوم امت مسلمہ کےخون نےاپنےآباءواجدادکی تاریخ تازہ کردی اور ایک بارپھرمسلمانانِ ہندکے جذبئہ حب الوطنی نےجوش مارا اور ہمارےاسلاف کی عظیم یادگار ہمارےبزرگوں کےعظیم ورثہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباءاورطالبات نے اس کالےقانون کابائیکاٹ کرتےہوئےپرامن طریقہ پرمسلسل احتجاج کیاجس کےنتیجہ میں شہادتیں بھی ہوئیں اور شدیدطریقہ سےان کےجسم بھی متاثرہوئے مگران کاجذبئہ حب الوطنی تحفظ آئینِ ملکی سردنہ پڑا ـــــ پولیس کی گولیاں دھلی پولیس کےگولےبھی وطن کےآئین وسمبیدھان کی حفاظت کرنےوالےان جیالوں کےجذبہ کوسردنہ کرسکے ـــــ جــــامعہ ملیہ اسلامیہ کےعزیزطلباء و سعید طالبات ــــ
میں آپ کےجذبوں آپ کی ہمتوں آپ کےحوصلوں کوسلام پیش کرتاہوں یقیناآپ لوگوں نے مجنوں شاہ مداری مولانااحمداللہ شاہ مدراسی مولانامحمدعلی شاہ جوہر مولاناشوکت علی شاہ گوہر نواب اشفاق اللہ خان مولاناابوالکلام آزاد مولاناحسین احمدمدنی مولنامحمودالحسن دیوبندی کےسچےوارث اور سپوت ہونےکاثبوت پیش کردیا ــــ میرےعزیزبیٹو
میری پیاری بیٹیو
اللہ تمہارےاس جذبئہ حب الوطنی اور حوصلئہ قوم پرستی کوسلامت رکھے ــــــ

ہندستانی مسلمانوں کی مذہبی ملی سماجی ثقافتی اور سیاسی نمائندگی کرنےوالی عظیم تحریک *آل انڈیاعلماءومشائخ بورڈ* اور اس کےقومی صدر *شیخ الشیوخ قائداعظم ہندمدبراسلام حضرت علامہ مولاناالحاج سیدشاہ محمداشرف میاں قبلہ اشرفی الجیلانی کچھوچھوی دامت برکاتہم* کی تمام تردعائیں اور حمایتیں آپ کوحاصل ہیں

*عزیزنونہالان جامعہ ملیہ اسلامیہ*

اس سنگھرش اور احتجاج میں آل انڈیاءعلماءومشائخ بورڈ ملک کی ہر تنظیم ہر ادارہ اور ہر فردکےشانہ بشانہ ہیے آپ کواب پیچھےنہیں ہٹناہیے ان شاءاللہ تعالی آپ کااحتجاج آپ کاجائزمطالبہ ضرورپوراہوگا آپ کی سرخ قربانیوں کےسبزثمرات ظاہرہوں گے اور حکومت کواپنےاس غلط فیصلہ اور آئین ہندمیں بےجامداخلت سےبازآناہوگا ـــــــــ

ان شاءاللہ تعالی آنےوالی 18/ دسمبرکواترپردیش کی راجدھانی شہرلکھنؤمیں آپ کابورڈملکی سطح پراحتجاجی پروگرام منعقد کررہاہیے اور یہ سلسلہ ان شاءاللہ تعالی کامیابی ملنےتک جاری رہیےگا
میں پورےملک میں پھیلےہوئےہزاروں مدارس کےذمہ داران ہزاروں خانقاہوں کےسجادہ نشینان سےپرخلوص گزارش کرتاہوں کہ آپ حضرات بھی اب میدان عمل میں اتریں اور بھارت کےماتھے پرلگےہوئےاس بدنماداغ بھارت کی تاریخ میں رقم ہونےوالےاس کالےقانون کاکھل کربائیکاٹ کریں ـــــــــــ
جامعہ ملیہ اسلامیہ
مسلم یونیورسٹی علیگڑھ
دھلی یونیورسٹی دہلی
اور دیگرتمام مظاہرین کاہرطرح سےتعاون کریں تاکہ ان جیالوں کےحوصلےفولادکی شکل اختیارکرجائیں
یادرکھیں
اگرآج ایسےموقعہ پربھی ہم نےمتحدہ محاذ قائم نہیں کیاہم اہل خانقاہ اور صاحبان ادارہ وجامعات کی آنکھیں نہیں کھلیں توپھر کل ہماری کھلی آنکھوں کےسامنےہماری مساجدہماری خانقاہوں ہمارےجامعات باالکہ ہماری بیٹیوں کوذلیل ورسواءکیاجائےگا مگرہم اس قدرمجبوروبےبس کئےجاچکےہوں گےکہ ہم سےاف تک نہ کہاجاسکےگا
*متحدہوتوبدل ڈالونظامِ ہستی*
*منتشرہوتو مرو شورمچاتےکیوں ہو*

آج اگرہم نےایک زبان ایک بیان اور ایک مزاج ہوکرملکی آئین کونہ بچایاتوکل نہ ہماری گدی ہوگی نہ خانقاہ ہوگی اور نہ ہی اپنےسردھڑکانذرانہ پیش کرنےوالی مریدوں اور شاگردوں کی جماعت ہوگی
اس لئےضرورت ہیےکہ ہم بلااختلاف مسلک وملت سیسہ پلائی دیواربن کراٹھیں وطن عزیز اور ملت اسلامیہ کےخلاف اٹھنےوالےہر طاغوتی فتنہ کواسی طرح جڑسےاکھاڑکرپھینک دیں جس طرح نواسئہ رسول فرزندبتول حضرت سیدناامام حسین شہیدکربلاءرضی اللہ تعالی عنہ نےاپنےدورمیں اسلام کےخلاف اٹھنےوالےیزیدی فتنہ کوفناءکےگھاٹ اتاردیاتھا
اور
ہم یہ ثابت کردیں کہ آج بھی ہماری رگوں میں اہلبیت رسول وصحابہ کرام کاجذبئہ ایثارخون کی شکل میں رواں ہیے ــــــ

تمام اسلامیان ہندسےگزارش ہیےکہ 18/ دسمبرکو لکھنؤمیں آل انڈیاعلماءومشائخ بورڈکےبینرتلےجمع ہوکراپنی آوازکونہ صرف سیاسی ایوانوں تک پہونچائیں باالکہ ہمیشہ کےلئے NRC & CAB جیسےکالےقوانین کوموت کی نیندسلادیں
میں ملک کےعظیم ادارہ جامعہ اشرفیہ عربک یونیورسٹی مبارکپور دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف الثقافۃالسنیہ کالیکٹ کیرلا ازہرہندجامعہ نظامیہ حیدرآباد جامعہ عربیہ مدارالعلوم مکنپورشریف جامعہ عارفیہ سیدسراواں مرکزی ادارہ جامع اشرف درگاہ معلی کچھوچھہ مقدسہ اور دارالعلوم دیوبند دارالعلوم ندوۃالعلماءلکھنؤ جامعہ سلفیہ بنارس کےذمہ داران سےبھی گزارش کرتاہوں کہ قال اللہ قال الرسول کی ملکوتی صدائیں بلندکرنےوالی درسگاہوں سےاٹھیں تزکیئہ نفس اور صفائےقلب کرنےوالی بلندوبالاآسماں رفعت خانقاہوں سےباہرنکلیں اپنےمریدوں کونکالیں اپنےمعتقدین کونکالیں اورسب ایک آوازہوکرایسانعرۂ تکبیربلندکریں جوباطل کےایوانوں پرزلزلہ بپاکردے اور ان کےناپاک مسلم کُش عزائم کےلئےخاکِ شبِ ہجرت ثابت ہو

اٹھ باندھ کمرکیوں ڈرتاہیے
پھردیکھ خداکیا کرتاہیے

والسلام
محمدحبیب الرحمٰن علوی المـــداری
ایکزیکٹیو
آل انڈیاعلماءومشائخ بورڈ
9628407397

★آل انڈیاعلماءومشائخ بورڈکاپیغام★

ازقلم ــــــ *محمدحبیب الرحمٰن علوی المـــداری*
ایزیکٹیوآل انڈیاعلماءومشائخ بورڈ ــــــــــــــــ

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me