جشن ِ یوم جمہوریہ ہند پرسعودیہ کے الجُبیل میں عظیم الشان مشاعرہ ناندیڑ سے طنزو مزاح کے نامورشاعر عطا ؔء حیدرآبادی مدعو

356

ناندیڑ:11۔ جنوری (ورق تازہ نیوز) جشن یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر 26جنوری2023 کوسعودی عرب کے شہر الجُبیل میںایک عظیم الشان مشاعرہ کاانعقاد عمل میںآرہاہے جس میں ناندیڑ سے طنز ومزاح کے ناموراورمنفرد شاعر عطا ء حیدرآبادی کو مدعو کیاگیا ہے۔ حیدرآباد دکن کنکشن ٗالجُبیل نے عطا ء حیدرآبادی کوویزا روانہ کردیا ہے ۔وہ 23 جنوری کوناندیڑ سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے 24 جنوری کو سعودی عرب کی فلائٹ سے جدہ روانہ ہوں گے ۔

26 جنوری کی شام میں حُمیدن ہال الجُبیل میں مشاعرہ منعقد ہورہا ہے ۔اس مشاعرے میں عطاء حیدرآبادی کے علاوہ ہندوستان بھر سے معروف شعرا ء خوشبیرسنگھ (دہلی ) ٗ لتا حیا ؔ (ممبئی ) ٗ اقبال بدرؔ(یو پی) ٗ طاہرفرازؔ(یو پی) ٗنعیم جاوید(حیدرآباد) ٗباقر نقوی (امروہہ)ٗ یوسف شیخ (لکھنو) بھی اپنا کلام پیش کررہے ہیں ۔نظامت کے فرائض نعیم جاوید انجام دیںگے۔عطاء حیدرآبادی ناندیڑ کے پہلے شاعر ہیں جنہیں سرحد پار مشاعرے میں باقاعدہ مدعو کیاگیا ہےجو نہ صرف ناندیڑ بلکہ پورے مراٹھواڑہ کےلئے فخر کی بات ہے ۔

عطا ء ؔ اپنے خوبصورت مسحور کُن ترنم اوردل کو چھو لینے والے اندازِ بیان کی وجہ سے کئی آل انڈیا مشاعرے لوٹ چکے ہیں۔انھوں نے یوں تو ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میںمشاعرہ پڑھ ہے لیکن لکھنو ٗمدراس (چینائی ) ٗ بنگلورو ٗممبئی ٗپونا ٌ اورنگ آباد ٗ( دکن)ٗ احمد آباد ٗناگپور ٗورنگل ٗ سورت ٗ کریم نگر ٗ نظام آبادشہر قابل ذکر ہیں۔ ادارہ روزنامہ ” ور ق تازہ” عطاءؔ حیدرآبادی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتاہے۔