جدہ کے قونصل خانہ میں کرسمس تقاریب

0 14

جدہ : سرزمین کوئی بھی ہو ، ہندوستانی لوگوں کیلئے فرق نہیںپڑتا اور جہاں کہیں ممکن ہو وہ پورے جوش و خروش کے ساتھ اپنے روایتی تہوار مناتے ہیں ۔ سعودی عرب کے معروف شہر جدہ کے قونصل خانہ میں گزشتہ ہفتہ کو کرسمس کے موقع پر جوش و خروش سے بھرپور مناظر دیکھنے میں آئے ۔ اس موقع پر ہندوستانی عیسائی برادری کے ارکان نے خوب جشن منایا ۔ مختلف بیرونی ملکوں کے علاوہ خلیج عرب کی مملکتوں میں بھی ہندوستانی تہوار کئی برسوں سے منائے جاتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ جدہ میں کرسمس کا جوش و خروش مختلف نظر آیا ۔