• 425
    Shares

ریاض : سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے تاریخی شہر جدہ کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے پراجکٹ کی شروعات کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز شروع کردہ پراجکٹ کا مقصد اِس علاقہ کو بزنس ، کلچرل پراجکٹس اور انٹرپرینرس کیلئے پسندیدہ منزل کے مرکز کے طور پر فروغ دینا ہے۔ اِس علاقہ میں زایداز 600 ثقافتی عمارتیں، 36 قدیم مساجد، 5 منڈیاں اور قدیم راہداریاں ہیں۔ 2.5 مربع کیلو میٹر کے پراجکٹ کو آئندہ 15 سال میں روبہ عمل لایا جائے گا اور جدید کاری کا عمل بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہوگا۔ یہ مقام عازمین حج و عمرہ کے لئے اہم گزرگاہ ہے۔ اِس علاقہ میں فوارے، ہرے بھرے مقامات اور کھلے باغات فروغ دیئے جائیں گے جو مجموعی رقبے کے 15 فیصد پر محیط ہوں گے۔ سعودی وزارت ثقافت نے 2018 ء کے اپنے منصوبوں میں اعلان کیا تھا کہ وہ جدہ کی عظمت رفتہ کو بحال کرے گی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں