جدہ میں گاڑی کی مسجد کی دیوار سے ٹکر، 5 زخمی
ریاض:سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک گاڑی مسجد کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ مسجد کی دیوار ٹوٹ گئی جس سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری مختصر بیان کے مطابق جدہ کے جنوب مشرقی علاقے المنتزھات میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر مسجد کی دیوار سے جا ٹکرائی۔مذکورہ مسجد کلو 14 کے الصواعد نامی محلے میں واقع ہے۔حادثے کی تفصیل بتاتے ہوئے مسجد کے نمازیوں نے بتایا کہ ایک تیز رفتار گاڑی، ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مسجد کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے باعث 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔نمازیوں نے بتایا ہے کہ ’مسجد کی دیوار سے ٹکرانے والی گاڑی ڈیانا ہے جس کا ڈرائیور نیپالی تارک وطن ہے‘۔