جب میں بولتا ہوں تو کچھ لوگوں کو کرنٹ لگتا ہے :(نریندر مودی)
ناسک(عامر ایوبی) جاری لوک سبھا انتخابات کے پس نظر سیاسی پارٹیوں کی تشہیری مہم اپنے عروج پر ہے ۔ مخالفین پر جم کر فکرے کشے جارہے ہیں ۔ آج ناسک ضلع کے پپل گائوں میں ایک تشہیری مہم سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ میں جب بھی بولتا ہوں کچھ لوگوں کو کرنٹ لگتا ہے ۔ پہلے دو مرحلوں کی پولنگ سے یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ ملک میں ایک مرتبہ پھر سےبی جے پی کی لہر ہے اور اس بنا پر مخالفین مجھے گولیاں دے رہے ہیں ۔ نریندر مودی نے این سی پی کے چیف سردپوار پر بھی جم کر حملہ کیا ۔
جبکہ سری لنکا میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بھارت کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنے کے لئے دہشت گردوں کو ۱۰۰ مرتبہ سوچنا پڑتا ہے ۔ ۲۰۱۴ء سے پہلے ملک کی کیا حالت تھی یہ کسی سے مخفی نہیں ہے ۔ ہماری حکومت ہر شعبہ میں نمایاں کارکردگی انجام دے رہی ہے ۔ ذراعی معثیت کو مزبوط کرنے کے لئے کوشش کی گئی ۔ .
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لڑائی کسانوں اور بیوپاریوں میں موجود دالالوں کے خلاف ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے پیش نظر مالیگائوں سے لیکر ناسک تک سخت حفاظتی انتظامات دیکھے گئے ۔ جب کہ ریاست بھر سے بی جے پی کے امیدوار اور ان کے حامی بھی بڑی تعداد میں جلسہ گاہ میں موجود رہے ۔