اس میں کوئی شک نہیں کہ فلموں کی کامیابی کے لیے ہیرو اور ہیروئنز سمیت دیگر کاسٹ خطرناک مناظر بھی شوٹ کرواتے ہیں۔تاہم ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ کوئی اداکار فلم کے محض ایک سین کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالے، لیکن بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے ایک فلمی سین کے لیے اپنی زندگی داؤ پر لگادی۔

شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلی‘ کی جانب سے حال ہی میں شاہ رخ خان کے اسٹنٹ کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ بولی وڈ کنگ نے صرف فلمی منظر کے لیے جان خطرے میں ڈالی۔ریڈ چلی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کوئی تفصیلات شامل نہیں کی گئیں، تاہم یہ ان کی 2014 کی فلم ‘ہیپی نیو ایئر’ کا ایک سین تھا۔