لیجنڈری اداکار عامر خان نے اپنی دوسری بیوی کرن راؤ کے ساتھ شادی کے اختتام کا اعلان کیا ہے، جبکہ ان کی پہلی شادی 2002 میں ختم ہوئی تھی۔پہلی شادی کے اختتام پذیر ہونے کے بعد کے دنوں کے بارے میں عامر خان نے انکشاف کیا تھا کہ سلمان خان نے انھیں اس صدمے سے نکالنے میں کافی مدد کی تھی۔

 

کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے بعد انھوں نے سلمان خان نے دوری اختیار کرلی تھی، انھیں ایسا لگتا تھا کہ سلمان ایک گھمنڈی انسان ہیں۔عامر خان نے بتایا کہ سلمان خان کے ساتھ ان کا کام کرنا کا تجربہ بھی انتہائی خراب رہا۔

 

اداکار کا کہنا تھا کہ سلمان خان ان کی زندگی میں اس وقت دوبارہ آئے جب ان کی پہلی طلاق ہوئی تھی، یہ وہ وقت تھا جب وہ صدمے سے دوچار تھے۔انھوں نے بتایا کہ سلمان خان نے ان سے رابطہ کیا تھا اور پھر ملاقاتیں کی، اس وقت ہم نے ساتھ مل کر شراب نوشی بھی کی، اور تب سے ہمارا رابطہ مضبوط ہوا اور یہ دوستی کا رشتہ بڑھتا چلا گیا۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے۔عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم اب دونوں نے طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔