جب آپ بین الاقوامی میڈیا کو خریدنے طاقت نہیں رکھتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے : رچا چڈھا

دنیا کی مشہور میگیزن ٹائم نے اپنے کور پیج پر وزیر اعظم نریند رمودی کی تصویر شایع کی ہے ۔ دراصل ٹائم میگزین نے اپنی کور سٹوری کے ٹائٹل میں مودی کو ڈیوائیڈر ان چیف بتایا ہے اور کیپشن دیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان ، کیا مودی سرکار کے پانچ سال اور جھیل پائے گی ۔ جس کے بعد سے ایک نئی بحث شروع ہوگئی ۔ ایسے میں بالی وڈ سٹار بھی پیچھے نہیں رہے ۔

بالی کی ہاٹ اداکاراؤں میں شمار رچا چڈھا نے سوشل میڈیا میں مودی کے خلاف ایک ٹویٹ کر سنسنی پھیلا دی ہے ۔ یوں تو رچا اکثر سیاسی ٹویٹ کے باعث چرچاؤں میں رہتی ہیں اور پہلے بھی وہ کئی بار نریندر مودی کی غلط پالیسیوں کی مذمت کرتی رہی ہیں ۔

ٹائم میگزین کی اس کور سٹوری کی تعریف کرتے ہوئے رچا چڈھا نے وزیر اعظم اور ہندوستانی میڈیا پر طنز کستے ہوئے لکھا کہ جب آپ ملک سے باہر (بین الاقوامی ) کی پریس اور میڈیا کو خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے ۔

#PmNarendraModi #BJP #TimeMagazine #RichaChadda Richa Chadda

Leave a comment