جاپان کی مشہور زمانہ ٹیکنالوجی کمپنی کاواساکی نے ٹوکیو میں منعقدہ دنیا کے سب بڑے روبوٹ ٹریڈ شو میں ایک قابل سواری روبوٹ بکری پیش کرکے شرکا کو حیران کردیا۔2022 انٹرنیشنل روبوٹ ایگزیبیشن میں بہت ساری منفرد قسم کی تخلیقات نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں۔ لیکن ان میں سے چند جس میں کاواساکی کی یہ حالیہ ایجاد (قابل سواری روبوٹ بکری) شامل ہے، کی جانب شرکا کی زیادہ توجہ رہی۔

نمائش کے منتظمین کے مطابق یہ روبوٹ 220 پاؤنڈ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے کمپنی نے آئبیکس کا نام دیا ہے، جو کہ پہاڑی بکرے یا بکری کی وہ قسم ہے جو کہ یوریشیا اور افریقہ کے جنگلوں اور پہاڑوں پر پایا جاتا ہے۔یہ روبوٹ سواری کرنے والے انسان یا مختلف اقسام کی اشیا کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تک لے جاسکتا ہے۔ لیکن اس میں ایک مکمل موڈیولر ٹاپ ہاف ہے تو اسے سواری کرنے والی بکری کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔