بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری نے اپنے بیٹے میزان اور امیتابھ بچن کی نواسی کے معاشقے سے متعلق زیر گردش خبروں پر لب کھول دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاوید جعفری نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے بیٹے میزان اور امیتابھ بچن کی نواسی کے تعلقات کی خبروں کو افواہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ نویانندا اور میزان ساتھ ہی پڑھے اور بڑے ہوئے ہیں، وہ ایک دوسرے کو اسکول کے وقت سے جانتے ہیں۔

جاوید جعفری نے میزان اور نویانندا کے تعلقات کی خبروں کو مسترد کیا اور انہیں افواہ سے تعبیر کیا اور ساتھ ہی کہا کہ لوگوں کو ہر چیز بس پڑھنے کے لیے مواد چاہیے۔

بھارتی اداکارہ نے دوران انٹرویو کہا کہ لوگ دوستی کو بھی ایک مختلف انداز دیتے ہیں، کسی کے ساتھ اچھے دوست ہونے کے بھی کچھ اور ہی سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بچے ایک دوسرے کے بڑے ہوئے ہیں، میری بیٹی اور نویا نندا اسکول سے دوست ہیں، ان کے دوستوں کا ایک مشترکہ گروپ ہے۔

جاوید جعفری نے بتایا کہ سارہ علی خان اور میزان بھی ایک ہی اسکول میں تھے، وہ گھر آتے تھے، رات 3 بجے تک یہی ہوتے تھے، ان کو ایک دوسرے سے جوڑنا آسان ہے کیونکہ یہ ہمیشہ ساتھ رہے ہیں۔

میزان جعفری اور نویانندا کو 2017ء میں ممبئی کے ایک فلمی تھیٹر سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اگر چہ انہوں نے اپنا چہرہ چھپا لیا تھا تاہم اس کے باوجود فوٹوگرافرز کی طرف سے لی گئی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔