Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

جانیے ایس آئی او کی ملک گیر دعوتی مہم کے بارے میں

#اسلام کو جانیں

بھارت کی مشہور طلبہ تنظیم ایس آئی او (اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا) کے ذریعہ 15 ستمبر سے 30 ستمبر تک ملک گیر دعوتی مہم چلائی جارہی ہے۔ ہمارے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں۔

مادی کامیابیوں کے باوجود، لوگ افسردہ اور بے بس ہیں، ذہنی پریشانیوں سے متاثر ہیں، حقیقی خوشی سے خالی ہیں۔

کووڈ19 نے صورتحال کو مزید خراب کردیا۔ انسانیت اطمینان، امن اور روحانی تکمیل کے لئے ترس رہی ہے۔ اصل قناعت اور سکون تو اللہ تعالیٰ کی یاد میں ہے۔ اس پر ایمان ہمیں کسی بھی مسئلے سے لڑنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے۔ امت مسلمہ ہونے کے ناطے، ہمیں زندگی کے تمام شعبوں سے متعلق اسلامی تعلیمات پیش کرنا ہوں گی۔ ہندوستانی معاشرے کی اکثریت اسلام سے ناواقف ہے۔ اسلام کے بارے میں ان کے بہت سے غلط فہمیاں اور تعصبات ہیں۔

اس سلسلے میں، ایس آئی او 15 ستمبر سے 30 ستمبر تک ملک بھر میں دعوتی مہم شروع کر رہی ہے جس کا نام "اسلام کو جانیے" رکھا گیا ہے۔

اس مہم کے لئے ہم سے مربوط ہوجائیے اور ہمارے ساتھ جڑیے۔

#اسلام کو جانیں

مہم سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لئے ہمیں فالو کیجئے:
http://facebook.com/sioamu
http://instagram.com/sioamu

آپ بھی ہماری مدد کرسکتے ہیں۔
اس مہم کے لیے ہمارے آن لائن رضاکار بننے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں اور فارم بھریے۔ ان شاءاللہ جلد ہی آپ کو اس مہم کے واٹس ایپ گروپ میں لیا جائے گا۔
http://tiny.cc/KnowIslamVolunteers
wa.me/+918177894876