ریاض : سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔عرب نیوز کے مطابق ولیعہد اور بورس جانسن نے یوکرین کی صورت حال سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں اور انہیں مزید آگے بڑھانے پر گفتگو کی۔