جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم محمد عامر نے بنائی انوکھی الیکٹریکل کار ، امریکہ سے ملا 70 لاکھ روپے کے پیکج کا آفر

0 43

دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے الیکٹریکل ڈپلومہ کر رہے محمد عامر کو امریکہ کی ایک کمپنی نے 70 لاکھ روپے سالانہ کا پیکج دیا ہے ۔ عامر نے ڈپلومہ کورس کے دوران پٹرول سے چلنے والی ایک سکینڈ ہینڈ کار کو اے ایک ایسی الیکٹریکل کار میں تبدیل کردیا ، جس کی بیٹری کچھ منٹوں میں ہی چارج کی جاسکتی ہے۔ عامر نے اپنی کامیابی سے اپنے اہل خانہ ہی نہیں بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے ۔

انجینئرنگ میں ڈپلومہ کرنے والے کسی بھی طالب علم کو اب تک اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہے ۔ عامر کو امریکہ کی فریزن موٹر ورکس نے بیٹری مینجمنٹ سسٹم انجینئر کے عہدہ کی پیش کش کی ہے ۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم محمد عامر نے بنائی انوکھی الیکٹریکل کار ، امریکہ سے ملا 70 لاکھ روپے کے پیکج کا آفر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم محمد عامر نے بنائی ایسی الیکٹریکل کار ، امریکہ سے ملا 70 لاکھ کے پیکج کا آفر

خیال رہے کہ عامر کے والد شمشا علی ایک الیکٹریشین ہیں۔ سال 2014 میں 12 ویں کے بعد عامر کو ایک سال ڈراپ کرنا پڑا ، جس کے بعد سال 2015 میں جامعہ میں بی ٹیک اور انجینئرنگ ڈپلومہ کے داخلہ امتحان پاس کرنے کے بعد انہیں داخلہ ملا ۔

عامر کے والد نے انہیں ماروتی 800 کار خرید کر دی تھی۔ عامر نے اس کار پر محنت کرکے اس کو الیکٹریکل کار بنا دیا ۔ عامر کے اس کارنامہ کی گزشتہ سال جامعہ کے یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر نمائش میں پیش کی گئی تھی۔