ناندیڑ: 22جنوری۔ (ورق تازہ نیوز) ہندوہردیہ سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے مہاراشٹر سمرودھی ہائی وے کوجوڑنے والے جالنہ تا ناندیڑ ایکسپریس وے کے کاموں میںتیزی لائی گئی ہے ۔ناندیڑضلع کے کی زمینوں کی حصولیابی کے کاموںں کا جایزہ لینے کےلئے گورنمنٹ ریسٹ ہاوس میں اجلاس کاانعقاد عمل میں آیا ۔

اس میٹنگ میں مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر چندرکانت پلکنڈوار، سنجے یادو کارپوریشن کے ڈپٹی کلکٹر پرشانت شیڑکے ‘ویکاس مانے ‘ ناندیڑ کے تحصیلدار کرن امبیکر‘ لینڈریکارڈ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ این آر اونڈے‘نائب تحصیلدار موگااجی کاکڑے و مونارک کمپنی کے نمایندے و دیگر افسران بھی موجود تھے۔جالنہ تا ناندیڑ ایکسپریس وے کیلئے جالنہ، پربھنی اور ناندیڑ اضلاع کی زمینات کوحاصل کیاگیا ہے ۔

ناندیڑ ضلع کے 12 دیہاتوں میں سے جیتا پور، راہاٹی (بیو)، نالیشور، بورگاو¿ں، تلنگ، پمپلگاو¿ں،پھورکہ، کلہال، کاکنڈی،توپہ کے 7 دیہاتوں میں زمین کا سروے اب تک مکمل ہو چکا ہے اورتوپا، گنڈیگاو¿ں، بابولگاو¿ں، پگاری اور وشنو پوری کا جلد مکمل کیا جائے گا۔ زمین کے حصول کا پہلا مرحلہ جاری ہے اور باقی کام جاری ہے۔اس طرح کی اطلاعا چندرکانت پلکنڈوار نے دی ہے