جالنہ : بھوکر دن میں تراویح پڑھانے والے حافظ قرآن پر جان لیوا حملہ : شرپسندوں نے داڑھی کاٹ دی : علاقہ میں تناؤ

6,343

جالنہ : بھو کردن تعلقہ کے انوا د یہات میں جامع مسجد میں تراویح سنار ہے حافظ قرآن پر چند سماج دشمن عناصر نے جان لیوا حملہ کرتے ہوئے ان کی داڑھی کاٹ دی۔ اس واقعہ میں حافظ صاحب کافی زخمی ہو گئے ہیں جنہیں بھو کر دن کے سول اسپتال کے ڈاکٹروں نے اورنگ آباد کے گھائی اسپتال روانہ کیا ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق انوا کی جامع مسجد کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ سلیب ہو چکا ہے۔ مسجد کے گیٹ وغیرہ نصب نہیں ہیں۔ مسجد کے بازو میں عربی مدرسہ کی جگہ پر فی الحال تراویح کا نظم کیا گیا ہے ۔

کل حسب معمول حافظ صاحب بعد نماز مغرب تراویح کی تیاری میں مشغول تھے اور تلاوت قرآن پاک کر رہے تھے کہ تین تا پانچ سماج دشمن عناصر وہاں پہنچے اور حافظ صاحب کو باہر کھلے میں بلایا۔ اس کے بعد انہیں لاتوں گھونسوں سے شدید زدو کوب کیا اور ان کی داڑھی کاٹ دی۔

اس سے قبل بھی دو تین قبل ان سماج دشمن عناصر نے شراب کے نشہ میں مسجد کے اطراف میں ہنگامہ کیا تھا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق انوا میں ۲۹/۲۸ مارچ کو جترا منعقد ہورہی ہے۔ اس سے قبل شرپسند عناصر شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے جالنہ کے ایس پی سے گفتگو کی اور حالات کا جائزہ لیا۔