صنعاء : یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کا کہنا ہیکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سعودی عرب کے صوبہ جازان کی سمت داغا جانے والا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ اس میزائل کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔اتحاد کے مطابق اس نے صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر دشمنانہ کارروائی کے حوالے سے مشکوک سرگرمیوں اور نقل و وحرکت کا پتہ چلایا۔ اتحاد نے بتایا کہ صنعاء کا ہوائی اڈہ سرحد پار دشمن کارروائی کے واسطے ایک عسکری بیرک میں تبدیل ہو گیا ہے۔اس سے قبل جمعرات کوعرب اتحاد نے ایک اعلان میں بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران میں مارب اور الجوف صوبوں میں حوثی ملیشیا کو نشانہ بنانے کیلئے 35 کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجہ میں باغیوں کی 24 عسکری گاڑیاں تباہ ہو گئیں جب کہ حوثیوں کا جانی نقصان 200 دہشت گردوں کی ہلاکت سے تجاوز کر گیا۔عرب اتحاد نے باور کرایا کہ مارب صوبے کے معرکوں میں اب تک دہشت گرد ملیشیا کے ہزاروں ارکان مارے جا چکے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں