• 425
    Shares

ناندیڑ:13 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز) کانگریس کی جے شری نلیش پاوڑ ے آج بروز بدھ کو ناندیڑ کے 14 ویں میئر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئیں۔ کانگریس نے اپنے ڈھائی سالہ دور میں 2 میئر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سابق میئر موہنی یونکر نے استعفیٰ دے دیاتھا۔ انتخابی عمل میں 9 اکتوبر کو جے شری پواڈے کی واحد پرچہ نامزدگی موصول ہوئی تھی اورآج انتخابی عمل پریزائیڈنگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر وپن اٹنکر کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

کانگریس ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میں یکطرفہ اکثریت رکھتی ہے۔ اسلئے انکا انتخاب یقینی تھا ۔نئی میئر جے شری پواڈے نے کہا کہ وہ شہر میں سڑکوں ، پانی کے مسئلے اور صحت کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گی۔ سرپرست وزیر اشوک چوہان کی قیادت میں شہر کی ترقی کے لیے فنڈز دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس سے ترقیاتی کام مکمل ہوں گے۔اس موقع پر میونسپل کمشنرڈاکٹرسنیل لہانے ‘ڈپٹی میئر مسعوداحمدخاں ‘شیلجاکشور سوامی اوردیگرکارپوریٹرس نے نئی منتخبہ میئر کو مبارکباد پیش کی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔